براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 281
روحانی خزائن جلد ۲۱ ۲۸۱ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم کے لئے تاویلیں کرتارہا ہوں۔ اب اس جگہ بھی میں بجز اس کے کیا کہوں کہ لعنۃ اللہ علی الکاذبین۔ جو شخص میری صحبت میں چالیس دن بھی رہتا ہے وہ کوئی نہ کوئی خدا تعالیٰ کا نشان دیکھ لیتا ہے۔ اسی وجہ سے ہزار ہا بندگان خدا اس طرف جھک گئے ہیں اور باوجود آپ کے بغض اور مشکل اور ہمیشہ کی یاوہ گوئی کے ایک عالم ہماری طرف آگیا ہے اور آتا جاتا ہے اور آپ کے منہ کی پھونکوں سے کچھ بھی بگڑ نہ سکا۔ آسمان میں خدا نے میرے لئے خسوف کسوف کیا مگر آپ کے نزدیک وہ حدیث غلط ہے۔ اور میں چودھویں صدی کے سر پر آیا اور بفضلہ تعالیٰ محدثین کی شرط قرار داد کے مطابق چہارم حصہ صدی تک میری زندگی پہنچ گئی مگر آپ کے نزدیک یہ حدیث بھی غلط ۔ اور لکھا تھا کہ مسیح موعود کے وقت میں طاعون پڑے گی اور سخت پڑے گی مگر آپ کے نزدیک یہ حدیث بھی غلط ۔ اور لکھا تھا کہ اُس وقت آفتاب میں ایک نشان ظاہر ہوگا۔ چنانچہ اب تک ظاہر ہے اور دُور بین سے دیکھا جاتا ہے مگر آپ کے نزدیک یہ حدیث بھی غلط ۔ اور حدیث میں آیا تھا کہ اُن دنوں ستارہ ذوالسنین طلوع کرے گا چنانچہ مدت ہوئی کہ اُس ستارہ کا طلوع ہو چکا مگر آپ کے نزدیک یہ حدیث بھی غلط ۔ اور لکھا تھا کہ وہ مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا ۔ اور دمشق سے مشرق کی طرف وہ مبعوث ہو گا مگر آپ کے نزدیک یہ حدیث بھی غلط ۔ اور لکھا تھا کہ مسیح موعود کے وقت میں اونٹنیاں بریکار ہو جائیں گی اور اس میں یہ بھی اشارہ تھا کہ اُس زمانہ میں مدینہ کی طرف سے مکہ تک ریل کی سواری جاری ہو جائے گی مگر آپ کے نزدیک یہ حدیث بھی غلط۔ پس جب کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثیں آپ کے نزد یک غلط ہیں تو میری پیشگوئیوں کو غلط کہنے کے وقت آپ کیوں شرم کرنے لگے۔ بلکہ حدیث اور میری پیشگوئیوں کا ذکر تو الگ رہا آپ تو مسلمان کہلا کر قرآن شریف سے ہی منہ پھیرتے ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ عیسی فوت ہو گیا ہے اور آپ نے اس کو زندہ قرار دے کر ہیں یہ بھی بعض حدیثوں میں آیا ہے کہ اس زمانہ میں لوگ حج کرنے سے روکے جائیں گے مگر یہ سب حدیثیں آپ کے نزدیک غلط ہیں کیونکہ ان سے میرے دعوی کا ثبوت ملتا ہے۔ منہ