براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 265 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 265

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۲۶۵ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم قوله ۔ وہ لکھتا ہے (یعنی یہ عاجز ) کہ میں نے براہین احمدیہ میں اس زلزلہ کی خبر دی تھی اور لکھا تھا کہ پہاڑ پھٹ جائیں گے۔ یہ ایسا جھوٹ ہے جس کی کوئی انتہا نہیں۔ اقول ۔ کیا آپ کو اس بات میں کچھ شک ہے کہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۶ میں یہ عبارت موجود ہے فلما تجلى ربّه للجبل جعله دگا۔ والله موهن كيد الكافرين ولنجعله ايةً للناس و رحمةً منا و كان اَمُرًا مَّقْضِيًّا یعنی جب اس عاجز کا رب ایک پہاڑ مخصوص پر تجلی کرے گا تو اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔اور خدامنکروں کے مکر کوئست کر دے گا اور ہم پہاڑ کے اس واقعہ کو لوگوں کے لئے ایک نشان بنا ئیں گے اور مومنوں کے لئے یہ رحمت کا موجب ہوگا اور یہ امر ابتدا سے فیصلہ شدہ تھا یعنی پہلے نبیوں نے خبر دی تھی کہ مسیح موعود کے وقت میں ایسے ہولناک زلزلے آئیں گے۔ ایسا ہی پھر میں پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو اس بات میں کچھ شک ہے کہ براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۷ میں اسی واقعہ کے متعلق یہ دوسری وحی الہی ہے فلما تجلّى ربّه للجبل جعله دگا۔ قوة الرحمن لعبيد الله الصمد ( ترجمہ ) جب اس کا ( یعنی اس عاجز کا ) رب پہاڑ پر تجلی کرے گا تو اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا یہ خدا کی قوت سے ہوگا اپنے بندہ کی تائید میں یعنی اس کی سچائی ظاہر کرنے کے لئے۔ اب جب کہ یہ دونوں عبارتیں براہین احمدیہ میں موجود ہیں اور اُن میں صریح لفظوں میں یہ وعدہ بھی ہے کہ خدا نشان دکھائے گا اور نصرت اور تائید کرے گا۔ پھر اس بارے میں جو کچھ (۱۰۳) اشتہار میں لکھا گیا سفید جھوٹ کیونکر ہو گیا۔ کیا پہاڑ کے پھٹ جانے کو زلزلہ پر دلالت التزامی نہیں؟ اور کیا صاف طرح پر اس جگہ یہ وعدہ نہیں کہ ہم پہاڑ کے پھٹ جانے کو اپنے اس بندہ کے لئے نشان بنا ئیں گے اور یہ واقعہ تائید اور نصرت الہی پر دلالت کرے گا اور کیا تصریح کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی اور الفاظ ہو سکتے ہیں جو صفحہ ۵۱۶ میں فرمایا گیا ولنجعله اية للناس یعنی ہم پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے کا واقعہ لوگوں کے لئے ایک نشان بنا ئیں گے۔ ایسا ہی اس سے بڑھ کر اور کیا تصریح ہو سکتی ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۷ میں کی گئی ہے