براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xix of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page xix

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم تعارف (از سید عبدالحي صاحب فاضل ایم اے) اللہ تعالیٰ کاہزار ہزار شکر ہے کہ ہمیں ’’روحانی خزائن‘‘ کی اکیسو۲۱یں جلد قارئین کی خدمت میں پیش کرنے کی توفیق ملی۔یہ جلد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃالسلام کی پرمعارف کتاب پر مشتمل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دعویٰ سے قبل اسلام کی حقانیت قرآن کریم کے من جانب اﷲ ہونے اور نبوتِ محمدیہ کی صداقت کے اثبات میں پچاس حصّوں پر مشتمل ایک کتاب لکھنے کا ارادہ فرمایا تھا۔چنانچہ اس کے پہلے چار حصّے ۱۸۸۰ ء ، ۱۸۸۲ء اور ۱۸۸۴ء میں شائع ہوئے ا ور مسلمانانِ ہند کے عوام و خواص نے اسلام کے دفاع میں اسے ایک بے نظیر تصنیف قرار دیا۔چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی نے یہاں تک لکھا:۔’’ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانہ میں اور موجودہ حالت کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں شائع نہیں ہوئی۔‘‘ (اشاعۃ السنہ جلد ۷ صفحہ ۱۶۹) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اعلان فرمایا تھا کہ اگر دشمنانِ اسلام براہین احمدیہ میں مذکور صداقتِ اسلام کے دلائل کے ۳۔۱ یا ۴۔۱ بلکہ ۵۔۱ کا جواب بھی دے دیں تو انہیں مبلغ د۱۰ س ہزار روپے انعام دیا جائے گا لیکن کسی کو مقابلہ پر آنے کی جرأت نہ ہوئی اور اگر کوئی مقابل پر آیا بھی تو وہ حضور کی پیشگوئیوں کے مطابق اﷲ تعالےٰ کی قہری تجلّیوں کا نشانہ بن گیا۔اِن چار حصوں کی اشاعت کے بعد اﷲ تعالیٰ کی حکمت، مصلحت اور مشیئتِ خاص سے اس کتاب