براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 100
روحانی خزائن جلد ۲۱ براہین احمدیہ حصہ پنجم غرض وہ خدا جو بدگمانوں کے گندے خیالات کا بھی علم رکھتا ہے اُس نے مجھے یوسف قرار دے کر اور میری نسبت میری زبان سے یوسف علیہ السلام کا وہ قول نقل کر کے جو سورہ یوسف میں آچکا ہے یعنی یه که رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَى مِمَّا يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ - آنده زمانہ کی نسبت ایک پیشگوئی کی ہے تا وہ میرے اندرونی حالات کولوگوں پر ظاہر کرے۔اگر چہ میں یہ عادت نہیں رکھتا اور طبعا اس سے کراہت کرتا ہوں کہ لوگوں کے سامنے اپنی دلی پاکیزگی ظاہر کروں بلکہ یوسف کی طرح میرا بھی یہی قول ہے کہ وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِى إِنَّ النَّفْسَ لامارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبی مگر خدا کے لطف و کرم کو میں کہاں چھپاؤں اور کیونکر میں اس کو پوشیدہ کر دوں۔ اُس کے تو اس قد ر لطف و کرم ہیں کہ میں گن بھی نہیں سکتا۔ کیا عجیب کرم فرمائی ہے کہ ایسے زمانہ میں جبکہ بدگمانیاں نہایت درجہ تک پہنچ گئی ہیں خدا نے میرے لئے بیت ناک نشان دکھلائے ۔ مثلاً غور کرو کہ وہ شدید زلزلہ جس کی ۳۱ رمئی ۱۹۰۴ء کو مجھے خبر دی گئی جس نے ہزار ہا انسانوں کو ایک دم میں تباہ کر دیا۔ اور پہاڑوں کو غاروں کی طرح بنا دیا اُس کے آنے کی کس کو خبر تھی ۔ کس نجومی نے مجھ سے پہلے یہ پیشگوئی کی تھی وہ خدا ہی تھا جس نے قریباً ایک برس پہلے مجھے یہ خبر دی ۔ اُسی وقت لاکھوں انسانوں میں بذریعہ اخبارات شائع کی گئی ۔ اُس نے فرمایا کہ میں نشان کے طور پر یہ زلزلہ ظاہر کروں گا تا سعید لوگوں کی آنکھ کھلے۔ مگر میرے نزدیک براہین احمدیہ کی پیشگوئیاں اس سے کم نہیں ہیں جن میں اس زلزلہ شدیدہ کی بھی خبر ہے۔ اور یہ پیشگوئی یوسف قرار دینے کی بھی ایک ایسی پیشگوئی ہے جس نے اس زمانہ کے نہایت گندہ حملوں کی آج سے پچیس سال پہلے خبر دی ہے۔ یہ وہ ناپاک حملے ہیں جو نادان مخالفوں کے آخری ہتھیار ہیں اور بعد اس کے فیصلہ کا دن ہے۔ اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اس موقعہ پر خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مؤمنون بی اس شہادت سے زیادہ زبردست ہے جو سورہ یوسف میں یہ آیت ہے وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ أَهْلِهَا ظاہر ہے يوسف : ۲۷