براہین احمدیہ حصہ پنجم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 87 of 506

براہین احمدیہ حصہ پنجم — Page 87

روحانی خزائن جلد ۲۱ ۸۷ براہین احمدیہ حصہ پنجم پھر بعد اس کے اور پیشگوئیاں ہیں جو ان پیشگوئیوں کی مؤید ہیں جن کو ہم ذیل میں لکھتے ۶۸ ہیں اور وہ یہ ہیں:۔ وَلا تهنوا ولا تحزنوا اليس الله بکاف عبده۔ الم تعلم انّ الله على كلّ شيءٍ قدير۔ وان يتخذونک إِلَّا هزوا۔ أهذا الذي بعث الله۔ قل انما انا بشر مثلكم يوحى إلى انّما الهكم إله واحد والخير كله في القرآن۔ قل ان هُدَى الله هو الهُدى ۔ رَبِّ إِنِّي مغلوب فانتصر ۔ ايلى ايلى لما سبقتني يا عبد القادرانی معک غرست لک بیدی رحمتی و قدرتی۔ ونـجـيـنـاك مـن الغم وفتناك فتونا ۔ انا بُدّك اللازم۔ أَنَا مُحْيِيكَ نَفَحْتُ فیک من لدنى روح الصدق وألقيت عليك محبة منى ولتصنع على عینی۔ كزرع اخرج شَـطـاه فاستغلظ فاستوى على سوقه ۔ انا فتحنالک فتحا مُّبِينًا ليغفر لك الله ما تقدّم من ذنبك وَمَا تَأخر دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۱ سے ۵۱۵ تک - ترجمہ مع شرح ۔ اور تم ست مت بنو اور غم مت کرو۔ کیا خدا اپنے بندے کے لئے کافی نہیں یعنی اگر تمام لوگ دشمن ہو جائیں تو خدا اپنی طرف سے نصرت کرے گا اور پھر فرمایا کہ کیا تو جانتا نہیں کہ خدا ہر ایک چیز پر قادر ہے اُس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔ پس وہ قادر ہے کہ ایک تنہا گمنام کو اس قدر ترقی دے کہ لاکھوں انسان اُس کے محبت اور ارادتمند ہو جائیں۔ یہ وہ پیشگوئی ہے جو پچیس برس کے بعد اس زمانہ میں پوری ہوئی۔ اور پھر فرمایا کہ ان لوگوں نے تجھے ایک ہنسی کی جگہ سمجھ رکھا ہے۔ وہ طنزا کہتے ہیں کہ کیا یہی وہ شخص ہے جس کو خدانے ہم میں دعوت کے لئے کھڑا کیا ان کو کہہ دے کہ میں تو تمہاری طرح صرف ایک بشر ہوں مجھے یہ وحی ہوتی ہے کہ تمہارا خدا ایک خدا ہے اور ہر ایک نیکی اور بھلائی قرآن میں ہے ان کو کہہ دے کہ تمہارے خیالات کیا چیز ہیں۔ ہدایت وہی ہے جو خدائے تعالیٰ براہِ راست آپ دیتا ہے ورنہ انسان اپنے غلط اجتہادات سے کتاب اللہ کے معنے بگاڑ دیتا ہے اور کچھ کا کچھ سمجھ لیتا ہے۔ وہ خدا ہی ہے جو غلطی نہیں کھا تا لہذا ہدایت اُسی کی ہدایت ہے۔ انسانوں کے