براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 734
۔اگر تو نے خدا کو نہیں دیکھا تو انہیں دیکھ۔یہ حدیث یقینی ہے کہ جس نے مجھے دیکھا اس نے حق کو دیکھا۔جو شخص خدا کے عاشقوں سے الجھتا ہے تو جناب الٰہی خود اس کے دشمن ہو جاتے ہیں۔خدا کا ہاتھ ان عاشقوں کی مدد کرتا ہے جب کوئی ان کے ساتھ مکرو فریب کرتا ہے۔ان کا مقام سینکڑوں آسمانوں سے بھی بلند ہے اور وہ تو مخفی در مخفی در مخفی ہیں۔اپنے دلبر کی وفاداری میں پاؤں توڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور اس کے عشق میں ان کا سر خاک پر پڑا ہے۔اس نگار کی خاطر انہوں نے اپنی جان کو جلا دیا اور لاکھوں موتوں کے بعد زندہ ہوئے ہیں۔اُس جگہ تو اہل نظر کو بھی تمیز نہیں رہتی۔آنکھ کے اندھوں کی وہاں بھلا کیا حقیقت ہے صفحہ ۶۳۳۔اُن کا چہرہ ایسا سورج ہے کہ اس کی روشنی میں مردانِ خدا کی آنکھیں بھی رات کے پرندوں کی طرح خیرہ ہو جاتی ہیں۔ُتو تو آپ عورت ہے اور تیری رائے بھی عورتوں جیسی ہے تو ناقص، تیرا باپ ناقص، تیرا دادا سب ناقص۔اگر حسین تیرے نزدیک بدصورت اور خراب حال ہے تو اے روسیاہ! بتا میں تیرا کیا نام رکھوں۔تیری نابینائی نے تجھ پر سینکڑوں پردے ڈال رکھے ہیں اور تیرے تعصبوں نے تیری جڑ اکھیڑ دی ہے صفحہ ۶۳۴۔خدائے ذوالجلال کے بہت سے محبوب تیری نابینائی کی وجہ سے تیرے نزدیک ذلیل وحقیر ہیں۔ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے فنا کے سینکڑوں جام پیئے ہیں تیری ان آنکھوں کو حریص اور لالچی نظر آتے ہیں۔اگر تیری ہستی کا نام ونشان مٹ جاتا تو اس کتوں والی زندگی سے اچھا ہوتا۔تیری ماں اگر تیری بجائے ّکوا جنتی تو تیری بدگوہر فطرت کی نسبت اچھا تھا صفحہ ۶۳۵۔چونکہ جھوٹ فسق اور کفر تیرے دماغ میں ہے اور تیری یہ نجاست خوری اس کی نسبت زیادہ بُری ہے۔اے شقی ازلی تو ہلاک شدہ ہے کیونکہ تو اُس جان جہان سے سرکش ہو گیا ہے۔اے وہ کہ تو دین کے بادشاہ سے انکار اور شک میں ہے اُس کے خادموں اور نوکروں کو ہی دیکھ۔کسی نے بھی کوئی نشان تیرے بزرگوں سے نہیں دیکھا تیرے ہاتھ میں کہانیوں سے زیادہ اور کچھ نہیں