براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 715 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 715

۔بندہ کا منصب خود رائی <mark>کر</mark>نا نہیں اور نہ آپ ہی حکومت <mark>کر</mark>نے بیٹھ جانا ہے۔<mark>جو</mark> شخص حکم پورا <mark>کر</mark>نے میں مصروف ہے اسی کو مزدوری ملے گی اور وہی مقبول ہے۔اور <mark>جو</mark> شخص بغیر حکم کے خود سے کام <mark>کر</mark>تا ہے اس کی مزدوری کبھی واجب نہیں ہوتی۔ہم تو ضعیف ہیں اور خاک پر گرے ہوئے۔ہم خود خدائے قدوس کا راز کس طرح جان سکتے ہیں۔ہم سب بے حقیقت ہیں اور وہی <mark><mark>کامل</mark></mark> و<mark>جو</mark>د ہے افسوس! ہمارا علم اس کے علم کی طرح کیون<mark>کر</mark> ہو سکتا ہے۔وہ بے مثل ذات جس کا نام خدا ہے اس تک عقل کا خیال کیون<mark>کر</mark> پہنچ سکتا ہے۔وہ <mark>جو</mark> خدا کے <mark>پا</mark>س سے آتا ہے وہی اُس <mark>دل</mark>ستاں کے راز لوگوں کو پہنچاتا ہے۔<mark>جو</mark> بات تیرے <mark>دل</mark> میں پوشیدہ ہے اسے دوسرا <mark>انسان</mark> تیری طرح کیون<mark>کر</mark> جان سکتا ہے۔پھر تو اُس بات کو <mark>جو</mark> خدا کے خیال میں ہے اے بے وفا! کیون<mark>کر</mark> اس کی طرح جان سکتا ہے۔جس نے آنکھ پیدا کی وہی نور بخشتا ہے جس نے <mark>دل</mark> دیاوہی سرور عنایت <mark>کر</mark>تا ہے۔ظاہری آنکھ کو دیکھ کہ کس طرح اپنی مہربانی سے خالق نے اس کو آفتاب عطا کیا۔اور زمانے کی بھلائی کے لئے کبھی اُس آفتاب کو ظاہر کیا اور کبھی پوشیدہ <mark>کر</mark> دیا۔یہی حال باطنی آنکھ کا ہے اُس کا آفتاب اُس بے نظیر خدا کا کلام ہے۔اے <mark>انسان</mark> ہوش <mark>کر</mark> کہ <mark>انسان</mark>ی عقل کی بینائی میں ہزاروں خطرات ہیں۔سرکشی شیطان کا طریقہ ہے اور <mark>انسان</mark>ی فطرت کے برخلاف ہے۔جب تک اس کا فضل تیری راہ کو نہ کھولے تو کتنی ہی بے فائدہ کوششیں <mark>کر</mark>ے سب بے کار ہیں۔باریک رازوں میں قیاس کی گنجائش نہیں اونٹ سوئی کے ناکے میں کیون<mark>کر</mark> گھس سکتا صفحہ ۳۶۸۔تو اُس کوچہ سے بے خبر ہے تو اُس چہرے کے حسن کو نہیں جانتا۔پھر اُس کے متعلق لوگوں کو کیا خبر دیتا ہے جس ہلال کو تو نے دیکھا نہیں اُس کا نشان کیا بتاتا ہے۔دوست کی باتیں <mark>کر</mark>نا اور سینہ بجھا ہوا یہ تو ایسی بات ہے جیسے مردہ پر زندہ کا لباس۔خواہ ریت (کی عمارت) کو تو کتنی ہی اونچی جگہ لے جائے ہوا کی ذرا سی حرکت اسے وہاں سے گرا دے گی