براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 673 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 673

روحانی خزائن جلد ۱ ۶۷۱ براہین احمدیہ حصہ چہارم برا بر ہو سکے کیا خدا کے پاک انوار جو جو روح پر اثر ڈال سکتے ہیں اور عمیق شکوک سے نجات بخش سکتے ہیں یہ بات خدا کے غیر کو بھی حاصل ہے ہر گز نہیں ہرگز نہیں بلکہ ایسے دھو کے ان لوگوں کو لگے ہوئے ہیں جنہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ ہماری حقیقی نجات کس درجہ عرفان پر موقوف ہے اور طاقتِ الہی ہمارے روح پر کہاں تک کام کر سکتی ہے اور خدا کے بے غایت فضل سے کس درجہ قربت اور شناخت پر ہم پہنچ (۵۲۰) سکتے ہیں اور وہ کس درجہ تک ہمارے آگے سے حجاب اٹھا سکتا ہے ۔ ان کی معرفت کہ اس کتاب کے حصہ سوم کے شائع ہونے سے برہمو سماج اور آریہ سماج کے دانشمند اپنی غلطی پر ﴿۵۲۲) متنبہ ہو کر صداقت حقہ کی طرف ایک پیاسہ کی طرح دوڑیں گے مگر افسوس کہ اب میں دیکھتا ہوں کہ میری فراست نے خطا کی اور مجھے اس بات کے سننے سے نہایت ہی دل شکنی ہوئی کہ بر ہمو صاحبوں اور آریوں نے میری کتاب کو غور سے نہیں پڑھا بالخصوص مجھ کو پنڈت شیو نرائن صاحب کے ریویو کے دیکھنے سے ایک عالم تعصب کا برہمو صاحبوں کی طبیعت میں نظر آیا ( خدا رحم کرے) افسوس کہ پنڈت صاحب نے ان حقانی صداقتوں سے کہ جو آفتاب کی طرح چمک رہی ہیں کچھ بھی فائدہ نہ اٹھایا اور اس قدر قوی اور مضبوط دلائل کی روشنی سے پنڈت صاحب کی تعصب کی تاریکی کچھ بھی رو بھی نہ ہوئی۔ یہ امر یقینا سخت حیرت کے لائق ہے کہ ایسے فہیم اور ذی علم لوگ ایسے کامل ثبوت کو دیکھ کر اس کے قبول کرنے میں دیر کریں۔ پنڈت صاحب نے اس انکار سے صرف ظواہر پرست اور بعض مشرکوں کی طرح مخلوق پرستی تک پہنچ گئے ہیں یہ طریقہ خداوند کریم کے اس عاجز بندہ سے دریافت کرلیں اور اُس پر چلیں۔ ترسم آں قوم کہ بر دردکشاں مے خندند در سر کار خرابات کنند ایماں را رب اغفر و ارحم دوستان عیب کنندم که چرا دل بتو دادم باید اول بتو گفتن که چنیں خوب چرائی والفضل من الله ولا حول ولا قوة الا بالله العلى العظيم - منه