براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 636
روحانی خزائن جلد 1 ۶۳۴ براہین احمدیہ حصہ چہارم بہت ساخلل واقعہ ہو گیا اور وہ سب رو بدنیا ہو گئے اور رو بحق نہ رہے اس لئے امداد الہی اُن سے منقطع ہوگئی ۔ سو خدا نے اپنی حجت پوری کرنے کے لئے ان کے لئے اپنا رسول بھیجا تا ۵۳۰ ان کو ان کے بعض عملوں کا مزہ چکھاوے اور تا ایسا ہو کہ وہ رجوع کریں۔ کہہ زمین پر سیر کرو پھر دیکھو کہ جو تم سے پہلے کافر اور سرکش گزر چکے ہیں ان کا کیا انجام ہوا اور اکثر ان میں سے مشرک ہی تھے کیا انہوں نے کبھی نہیں دیکھا کہ ہمارا یہی دستور اور طریق ہے کہ ہم خشک زمین کی طرف پانی روانہ کر دیا کرتے ہیں پھر اس سے کھیتی نکالتے ہیں تا ان کے چار پائے اور خود وہ کھیتی کو کھاویں اور مرنے سے بچ جائیں سو تم کیوں نظر غور سے ملاحظہ نہیں کرتے تاتم اس بات کو سمجھ جاؤ کہ وہ کریم و رحیم خدا کہ جو تم کو جسمانی موت سے بچانے کے لئے شدت قحط اور امساک باران کے وقت بارانِ رحمت نازل کرتا ہے وہ کیونکر شدت ضلالت کے وقت جو روحانی قحط ہے زندگی کا پانی نازل کرنے سے جو اس کا کلام ہے تم سے دریغ کرے۔ کے بعد کوئی نا منصف کہے کہ کب مجھ کو کھول کر کہا گیا کہ تا میں اس جستجو میں پڑتا ۔ کب کسی نے اپنی ۵۳۰ 11 بقیه حاشیه نمبر ا ا بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳ ذمہ داری سے دعوی کیا تا میں ایسے دعوی کا ثبوت اس سے مانگتا ۔ سواے بھائیو ۔ اے حق کے طالبو ادھر دیکھو کہ یہ عاجز کھول کر کہتا ہے اور اپنے خدا پر توکل کر کے جس کے انوار دن رات دیکھ رہا ہے اس بات کا ذمہ دار بنتا ہے کہ اگر تم دلی صدق اور صفائی سے حق کے جو یاں اور خواہاں ہو کر صبر اور ارادت سے کچھ مدت تک اس احقر کی صحبت میں زندگی بسر کرو گے تو یہ بات تم پر بدیہی طور پر اے بسا محبوب آں رب جلیل پشت از کوری حقیر است و ذلیل اے بسا کس خورده صد جام فنا پیش این چشمت پر از حرص و ہوا گر نماندی از وجود تو نشاں نیک بودے زیں حیات چوں سگاں زاغ گر زادی بجایت مادرت نیک بود از فطرت بد گوهرت