براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 625
روحانی خزائن جلد ۱ ۶۲۳ براہین احمدیہ حصہ چہارم بَلْدَةً مَّيْتًا وَ نُسْقِيَهُ مِمَّا خَلَقْنَا أَنْعَامًا وَاَنَاسِى كَثِيرًا وَلَوْ شِئْنَا (۵۲۲) لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَذِيرًا فَلَا تُطِعِ الْكَفِرِيْنَ وَجَاهِدْهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ إِلَيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةٌ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَذَّكَّرَ کے سخت صدمات کے بیچ میں دے کر کوفتہ کیا جائے اور نچوڑا جائے تو بجز محبت الہیہ کے اور کچھ اس کے دل اور جان سے نہیں نکلتا ۔ اسی کے درد سے لذت پاتا دوسرے تمام لوگ اُس کی متابعت اور اس کی محبت کی طفیل سے علی قدر متابعت ومحبت مراتب پاتے ہیں۔ فما أعظم شان كماله اللهم صل علیه و آله ـ اب بعد اس کے بقیہ ترجمہ الہام یہ ہے۔ اے نفس بحق آرام یافتہ اپنے رب کی طرف واپس چلا آ ۔ وہ تجھ پر راضی اور تو اس پر راضی ۔ پھر میرے بندوں میں داخل ہوا اور میری بہشت میں اندر آ جا۔ خدا نے تجھ پر احسان کیا اور تیرے دوستوں سے نیکی کی اور تجھ کو وہ علم بخشا جس کو تو خود بخود نہیں جان سکتا تھا۔ اور اگر تو خدا کی نعمتوں کو گننا چاہے تو یہ تیرے لئے غیر ممکن ہے۔ پھر ان الہامات کے بعد چند الہام فارسی اور اردو میں اور ایک انگریزی میں ہوا ۔ وہ بھی بغرض افادۂ طالبین لکھے جاتے ہیں اور وہ یہ ہے۔ (۵۲۲۔ L بخرام که وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد ۔ پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار ۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مراد یں تجھے دے گا۔ رب الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔ اس نشان کا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے مونہہ کی باتیں ہیں۔ جناب الہی کے احسانات کا دروازہ کھلا ہے اور اس کی پاک رحمتیں اس طرف متوجہ ہیں ۔ دی ڈیز کھل گم و ہن گا ڈشیل ہیلپ یوگلوری بی ٹو دیس لارڈ گوڈ میکر اوف ارتھ اینڈ ہیون ۔ وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کرے گا۔ خدائے ذوی الجلال آفریندہ زمین و آسمان ان الہامات کے بعد ایک ایسی پیشگوئی چند آریوں کے روبرو جو پنڈت دیانند کے توابع ہیں پوری ہوئی کہ جس کی کیفیت پر مطلع ہونا ناظرین کے لئے خالی فائدہ سے نہیں۔ سو اگر چہ اس کے لکھنے سے کسی قدرطول ہی ہو۔ لیکن بہ نظر خیر خواہی الفرقان: ۴۹ ۵۰ ۲ الفرقان: ۵۳٬۵۲