براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 602 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 602

روحانی خزائن جلد ۱ ۶۰۰ براہین احمدیہ حصہ چہارم ۵۰۵ شارع نے فرمایا ہے اور اُس امر سے پر ہیز کرتا ہے کہ جو اُس کے شارع اس مقصد کے حصول سے وہ لذت پاتا ہے لیکن قسم سوم کی ترقی میں خدا سے موافقت تامہ اور اس کے غیر سے عداوت خود سالک کی سرشت ہو جاتی ہے جس سرشت کو وہ کسی حالت میں چھوڑ نہیں سکتا ۔ کیونکہ انفکاک الشـی عـن نفسه محال ہے ۔ بقیه حاشیه بقیه حاشیه در حاشیه تالله لقد ارسلنا الى امم من قبلك فزين لهم الشيطان ۔ ہمیں اپنی ذات کی قسم ہے کہ ہم نے تجھ سے پہلے امت محمدیہ میں کئی اولیاء کامل بھیجے پر شیطان نے ان کی توابع کی راہ کو بگاڑ دیا ۔ یعنی طرح طرح کی بدعات مخلوط ہو گئیں اور سیدھا قرآنی راہ ان میں محفوظ نہ رہا ۔ قل ان کنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله۔ واعلموا ان الله يحى الأرض بعد موتها۔ ومن كان الله كان الله له۔ قل ان افتريته فعلى اجرام شدید - کہ اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہو سو میری پیروی کرو ۔ یعنی اتباع رسول مقبول کرو تا خدا بھی تم سے محبت رکھے ۔ اور یہ بات جان لو کہ اللہ تعالی نئے سرے زمین کو زندہ کرتا ہے ۔ اور جو شخص خدا کے لئے ہو جائے خدا اس کے لئے ہو جاتا ہے ۔ کہہ اگر میں نے یہ افترا کیا ہے تو میرے پر جرم شدید ہے ۔ انک اليوم لدينا | مكين امين۔ وان علیک رحمتی فی الدنیا والدین۔ وانك من المنصورين آج تو میرے نزدیک با مرتبہ اور امین ہے اور تیرے پر میری رحمت دنیا اور دین میں ہے اور تو مدد دیا گیا ہے ۔ یحمدک الله و یمشی الیک - خدا تیری تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چلا آتا ہے ۔ الا ان نصر اللہ قریب ۔ خبر دار ہو خدا کی مد دنزدیک ہے ۔ سبحان الذی اسرى بعبده لیلا۔ پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندہ کو رات کے وقت میں سیر کرایا یعنی ضلالت اور گمراہی کے زمانہ میں جو رات سے مشابہ ہے مقامات معرفت اور یقین تک لڑنی طور سے پہنچایا۔