براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 601 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 601

روحانی خزائن جلد ۱ ۵۹۹ براہین احمدیہ حصہ سے ظہور پذیر ہو جاتا ہے یہ ہے کہ جب ایک شخص وہی امر بجالاتا ہے کہ جو اُس کے (۵۰۴ ماسوی اللہ کے ساتھ عداوت ذاتی پیدا ہو جانے کا موجب ہو اور جس سے محبت الہی صرف دل کا مقصد ہی نہ رہے بلکہ دل کی سرشت بھی ہو جائے ۔ غرض قسم دویم کی ترقی میں خدا سے موافقت تامہ کرنا اور اس کے غیر سے عداوت رکھنا سالک کا مقصد ہوتا ہے اور (۵۰۴) حاشیه نه۔ L نماز مغرب کے بعد عین بیداری میں ایک تھوڑی سی غیبت حس سے جو خفیف سے نشاء سے مشابہ تھی ایک عجیب عالم ظاہر ہوا کہ پہلے یکدفعہ چند آدمیوں کے جلد جلد آنے کی آواز آئی جیسی بسرعت چلنے کی حالت میں پاؤں کی جوتی اور موزہ کی آواز آتی ہے پھر اسی وقت پانچ آدمی نہایت وجیہہ اور مقبول اور خوبصورت سامنے آگئے یعنی جناب پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم و حضرت علی و حسنین و فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہم اجمعین اور ایک نے ان میں سے اور ایسا یاد پڑتا ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے نہایت محبت اور شفقت سے مادر مہربان کی طرح اس عاجز کا سر اپنی ران پر رکھ لیا پھر بعد اس کے ایک کتاب مجھ کو دی گئی ۔ جس کی نسبت یہ بتلایا گیا کہ یہ تفسیر قرآن ہے جس کو علی نے تالیف کیا ہے ۔ اور اب علی وہ تفسیر تجھ کو دیتا ہے فــالـحـمـد لله على ذالک۔ پھر بعد اس کے یہ الہام ہوا۔ انک علی صراط مستقيم فاصدع بما تؤمر و اعرض عن الجاهلین ۔ تو سیدھی راہ پر ہے ۔ پس جو حکم کیا جاتا ہے اس کو کھول کر سنا اور جاہلوں سے کنارہ کر۔ وقالوا لولا نزل على رجل من قريتين عظيم۔ وقالوا انى لك هذا۔ ان هذا لـمـكــر مكرتموه في المدينة۔ ينظرون الیک و هم لا (۵۰۴) بصرون ۔ اور کہیں گے کہ کیوں نہیں یہ اتر اکسی بڑے عالم فاضل پر اور شہروں میں سے ۔ اور کہیں گے کہ یہ مرتبہ تجھ کو کہاں سے ملا یہ تو ایک مکر ہے جو تم نے شہر میں با ہم مل کر بنا لیا ہے تیری طرف دیکھتے ہیں اور نہیں دیکھتے یعنی تو انہیں نظر نہیں آتا ۔ ہے بحوالہ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۸ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” دو “ہونا چاہیے۔(ناشر)