براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 594 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 594

روحانی خزائن جلد ۱ ۵۹۲ براہین احمدیہ حصہ چہارم اور باطلہ اور نا قصہ کا استیصال منظور تھا اس جہت سے انکے ہاتھ صرف قصے ہی قصے رہ گئے اور برکت حقانیت اور تائیدات سماویہ کا نام و نشان نہ رہا۔ ان کی کتابیں ایسے نشان بتلا رہی ہیں ۴۹۸) جن کے ثبوت کا ایک ذرا نشان اُن کے ہاتھ میں نہیں صرف گزشتہ قصوں کا حوالہ دیا جاتا ہے مگر قرآن شریف ایسے نشان پیش کرتا ہے جن کو ہر یک شخص دیکھ سکتا ہے۔ اشیه در حاشیه نمبر مغالطات کے بیچ میں پڑ گئے یا کسی نے سکر اور بے خودی کی حالت میں جو ایک قسم کا جنون ہے اس فرق کو نظر سے ساقط کر دیا کہ جو خدا کی روح اور انسان کی روح میں باعتبار طاقتوں اور قوتوں اور کمالات اور تقدسات کے ہے ورنہ ظاہر ہے کتاب کی تاثیرات عظیمہ اور برکات عمیمہ پر دلالت کرتی ہے ۔ پھر بعد اس کے فرمایا ولــو كــان الايمان معلقا بالثريا لناله - اگر ایمان ثریا سے لٹکتا ہوتا یعنی زمین سے بالکل اٹھ جاتا تب بھی تشخض مقدم الذکر اس کو پالیتا ۔ یکاد زیته يضىء ولو لم تمسسه نار عنقریب ہے کہ اس کا تیل خود بخو دروشن ہو جائے اگر چہ آگ اس کو چھو بھی نہ جائے ۔ ام يــقــولـون نـحـن جـمـيـع منتصر سيهزم الجمع ويولون الدبر وان يروا اية يعرضوا ويقولوا سحر واستيقنتها انفسهم وقالوا لات حين مناص فبما رحمة من الله لنت عليهم ولو كنت فظا غليظ القلب لا نفضوا من حولك۔ ولو ان قرانا سیرت به الجبال ۔ کیا کہتے ہیں کہ ہم ایک قومی جماعت ہیں جو جواب دینے پر قادر ہیں ۔ عنقریب یہ ساری جماعت بھاگ جائے گی اور پیٹھ پھیر لیں گے اور جب یہ لوگ کوئی نشان دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ ایک معمولی اور قدیمی سحر ہے حالانکہ ان کے دل ان نشانوں پر یقین کر گئے ہیں اور دلوں میں انہوں نے سمجھ لیا ہے کہ اب گریز کی جگہ نہیں اور یہ خدا کی رحمت ہے کہ تو ان پر نرم ہوا اور اگر تو سخت دل ہوتا تو یہ لوگ تیرے نزدیک نہ آتے اور تجھ سے الگ ہو جاتے ۔ اگر چہ قرآنی معجزات ایسے دیکھتے جن سے پہاڑ جنبش میں آ جاتے۔ یہ آیات ان بعض لوگوں کے حق میں بطور الہام القا ہوئیں جن کا ایساہی خیال اور حال تھا۔ اور شاید ایسے ہی اور لوگ بھی نکل آدیں جو اس قسم کی باتیں کریں اور