براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 593 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 593

روحانی خزائن جلد ۱ ۵۹۱ براہین احمدیہ حصہ چہارم قرآن شریف کی حقانیت معلوم کرنے کے لئے اب بھی وہی معجزات قرآنیہ اور وہی ۴۹۷۶ تاثیرات فرقانیہ اور وہی تائیدات غیبی اور وہی آیات لاریبی موجود ہیں جو اُس زمانہ میں موجود تھی خدا نے اس دین قویم کو قائم رکھنا تھا اس لئے اس کی سب برکات اور سب آیات قائم رکھیں اور عیسائیوں اور یہودیوں اور ہندوؤں کے ادیان محترفہ ویدانتیوں کے باطل خیال کی تائید ہو ۔ کیونکہ انہوں نے خالق اور مخلوق میں جوابدی امتیاز ہے شناخت نہیں کیا ۔ اور اپنے کشوف مشتبہ کے دھوکہ سے کہ جو سلوک نا تمام کی ۴۹۸ ہے حالت میں اکثر پیش آ جاتے ہیں یا جو سودا انگیز ریاضتوں کا ایک نتیجہ ہوتا ہے سخت الجنة۔ نفخت فیک من لدنی روح الصدق ۔ اے آدم اے مریم اے احمد تو اور جو شخص تیرا تابع اور رفیق ہے جنت میں یعنی نجات حقیقی کے وسائل میں داخل ہو جاؤ۔ میں نے اپنی ۴۹۷۶ ہے طرف سے سچائی کی روح تجھ میں پھونک دی ہے۔ اس آیت میں بھی روحانی آدم کا وجہ تسمیہ بیان کیا گیا یعنی جیسا کہ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش بلا توسط اسباب ہے ایسا ہی روحانی آدم میں بلا توسط اسباب ظاہر یہ نفخ روح ہوتا ہے اور یہ نفخ روح حقیقی طور پر انبیا علیہم السلام سے خاص ہے اور پھر بطور تبعیت اور وراثت کے بعض افراد خاصہ امت محمدیہ کو یہ نعمت عطا کی جاتی ہے اور ان کلمات میں بھی جس قدر پیشگوئیاں ہیں وہ ظاہر ہیں ۔ پھر بعد اس کے فرمایا۔ نصرت وقالوا لات حیسن مناص - تو مدد دیا گیا اور انہوں نے کہا کہ اب کوئی گریز کی جگہ نہیں ۔ ان الذین كفروا وصدوا عن سبيل الله رد عليهم رجل من فارس شكر الله سعيه _جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور خدا تعالیٰ کی راہ کے مزاحم ہوئے ان کا ایک مرد فارسی الاصل نے رد لکھا ہے۔ اس کی سعی کا خدا شاکر ہے ۔ کتاب الولـى ذو الفقار علی ۔ ولی کی کتاب علی کی تلوار کی طرح ہے یعنی مخالف کو نیست و نابود کرنے والی ہے۔ اور جیسے علی کی تلوار نے بڑے بڑے خطرناک معرکوں میں نمایاں کار دکھلائے تھے ایسا ہی یہ بھی دکھلائے گی ۔ اور یہ بھی ایک پیشگوئی ہے کہ جو