براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 586 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 586

روحانی خزائن جلد ۱ ۵۸۴ براہین احمدیہ حصہ چہارم اور پھر جب دیکھا کہ قرآن شریف میں صرف قصے ہی نہیں بلکہ بڑے بڑے حقائق ہیں تو پھر یہ دوسری رائے ظاہر کی وَاَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ أَخَرُونَ - سورة الفرقان الجزو نمبر ۱۸۔ یعنی ایک بڑی جماعت نے متفق ہو کر قرآن شریف کو تالیف کیا ہے ایک آدمی کا کام نہیں ۔ پھر جب قرآن شریف میں ان کو یہ جواب دیا گیا کہ اگر قرآن کو کسی جماعت علماء فضلاء اور شعرا نے اکٹھے ہو کر بنایا ہے تو تم بھی کسی ایسی جماعت سے مدد لے کر قرآن کی نظیر بنا کر دکھلاؤ تا تمہارا سچا ہونا ثابت ہو تو پھر لا جواب ہو کر اس رائے کو بھی جانے دیا اور ایک تیسری رائے ظاہر کی اور وہ یہ کہ قرآن کو جنات کی مدد سے بنایا ہے یہ آدمی کا کام نہیں پھر خدا نے اس کا جواب بھی ایسا دیا کہ جس کے سامنے وہ چون و چرا کر نے سے عاجز ہو گئے جیسا فرمایا ہے۔ } نمبراا بقیه حاشیه در حاشیه نمبر لطف اور نصرت اور ثبات علی الطاعت اور عصمت عن العصیان اور حصول جمیع اسباب خیر اور صلاحیت دنیا و دین اسی کی طرف اسے قرار دینا اور ان تمام امور میں اسی سے مدد چاہنے کے لئے تاکید کرنا سو یہ مقصد ایاک نَسْتَعِین میں بطو ر ا جمال آ گیا ۔ آٹھواں مقصد قرآن شریف کا صراط مستقیم کے دقائق کو بیان کرنا ہے اور پھر اس کی طلب کے لئے تاکید کرنا کہ دعا اور تضرع سے اس کو طلب کریں سو یہ مقصد اهدِنَا صِرَاطَ الْمُسْتَقِیم میں بطور جمال کے آ گیا ۔ نواں مقصد قرآن شریف کا الطيب ۔ اور خدا ایسا نہیں ہے جو تجھے چھوڑ دے جب تک وہ خبیث اور طیب میں صریح فرق نہ کر لے ۔ وَاللهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ۔ اور خدا اپنے امر پر غالب ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔ اذا جاء نصر الله والفتح و تمت كلمة ربک هذا الذي كنتم به تستعجلون جب مدد اور فتح الہی آئے گی اور تیرے رب کی الفرقان: ۵