براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 501
روحانی خزائن جلد ۱ ۴۹۹ براہین احمدیہ حصہ چہارم اور جس کو حکمت دی گئی اس کو بہت سا مال دیا گیا ۔ اور پھر فرمایا ہے ۔ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ - الجزو نمبر ٢ بقیه حاشیه نمبراا پنے رسول تم کو کتاب اور حکمت اور وہ تمام حقائق اور معارف سکھاتا ہے۔ (۴۸) اس کی آنکھوں سے دریا بہہ نکلے اور گو اس یار عزیز کے لئے خاک میں مل جائے مگر وہ ہرگز نہ ملے ۔ اور ان کے نزدیک وہ کچھ ایسا سخت دل ہے کہ جس کو اپنے طالبوں پر رحم ہی نہیں اور اپنے خاص نشانوں سے ڈھونڈھنے والوں کو تسلی نہیں بخشتا اور اپنے (۲۱۸) دیوتاؤں کو جن کی ہم پرستش اور تعریف کرتے ہیں سوم کا رس ارگ چر چینی کے وقت پلا ۔ اے اگنی دیوتا اپنی چالاک اور طاقتور گھوڑیاں جن کو بنام روہت نامزد کرتے ہیں اپنی رتھ میں جوت اور ان کے وسیلہ سے یہاں دیوتاؤں کو لا ۔ اے اگنی انعام کے دینے والے اور رتو دیوتا کے ساتھ لیگ میں حصہ لینے والے گھر کی آگ ہو کر پوجاری کی خاطر دیوتاؤں کی پرستش کر ۔ تجھے اے اگنی سوم کا رس پینے کو شوق سے بلایا ہے۔ مروت کو ساتھ لے کر آ ۔ نہ کسی دیوتا کو اور نہ انسان کو اس یگ میں کچھ اختیار حاصل ہے جو کہ تیرے واسطے اے طاقت والے حاصل ہوا ہے۔ اے اگنی مروت کو ساتھ لے کر آ۔ اے اگنی دیوتاؤں کی خوبصورت رانیوں کو اور نواشتری کو سوم کا رس پینے کے واسطے یہاں لا۔ اے اگنی ہمارے اس بھوگ کی اور ان نئے ۲۱۸ منتروں کے دیوتاؤں کو خبر کر ۔ اے آگئی تو سب سے پہلے اینگر ارشی تھا۔ تو دیوتا اور دیوتاؤں کا مددگار دوست تھا۔ تیرے ہی بیگ میں عاقل فہیم اور روشن ہتھیار والی مروت پیدا ہوئی تھی ۔ اے اگئی تو جو سب سے پہلا اور سب اینگر اون کا سردار ہے دیوتاؤں کی پوجا کو تیرے ہی باعث سے برکت حاصل ہوتی ہے۔ تو دانا ہے رنگ برنگ رنگوں والا ہے۔ تمام دنیا کے فائدے کے واسطے ہی نہیم ہے۔ ودیا یوں کی اولاد ہے اور انسان کے فائدہ کے واسطے انیک روپ دھارن کر رکھے ہیں۔ اے ہوا پر فوقیت رکھنے والے اگنی اپنے پوجاری کو درشن دے البقرة:۱۵۲