براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 491 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 491

روحانی خزائن جلد ۱ ۴۸۹ براہین احمدیہ حصہ چہارم کس کی پیش جاسکتی ہے ۔ ہم نے جس قدر صداقتیں کہ نہایت نازک اور اعلیٰ درجہ کی ہیں ۔ قرآن شریف سے نکال کر اس کتاب میں لکھی ہیں ۔ اس کا دیکھنا قدرت کاملہ کہ جو ذرہ ذرہ کے وجود اور بقا کے لئے ہر دم اور ہر لحظہ آبپاشی کر رہی ہے اور جس کے عمیق در عمیق تصرفات تعداد اور شمار سے باہر ہیں۔ اُس ربوبیت تامہ سے بر ہمو سماج والے منکر ہیں۔ ماسوا اس کے برہمو سماج والے ربوبیت الہیہ کو روحانی بقیه حاشیه نمبر بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳ ہیں۔سب کی آرزو پوری ہوتی ہے۔ اندر کا شکم سوم کارس کثرت سے پینے کے باعث سمندر کی مانند پھولتا ہے اور تالو کی کمی کی مانند ہمیشہ تر رہتا ہے۔ اندر سب دیوتاؤں سے طاقت میں زیادہ ہے (۲۰۹) اور تمام دیوتاؤں پر اس کو فوقیت حاصل ہے۔ بڑے دیوتاؤں کو نمشکار، چھوٹے دیوتاؤں کو نمشکار، نو جوان دیوتاؤں کو نمش کار، بوڑھے دیوتاؤں کو نمش کار ۔ ہم سب دیوتاؤں کی حتی المقدور پوجا کرتے ہیں۔اے اندر کوسیکارشی کے پوتر جلد اور مجھ رشی کو بڑا مالدار کر دے۔ ( تمام پرانوں کے شجرہ میں لکھا ہے کہ کو سیکا کا بیٹا وشوا متر تھا اور سیانا وید کا بھاشی کا ر اس کی وجہ بیان کرنے کو کہ اندر کو سیکا کا کیونکر پوتر ہو گیا۔ یہ قصہ بیان کرتا ہے جو کہ وید کے تتمہ انوکر امیت کا میں درج ہے کہ کو سی کا اشرا تھا کے پوتر نے یہ دل میں خواہش کر کے کہ اندر کی توجہ سے میرا بیٹا ہو۔ آپ جپ اختیار کیا تھا۔ جس تپ کی جلد و مین خود اندر ہی نے اس کے گھر جنم لے لیا۔ اور آپ ہی اس کا بیٹا بن گیا ) اندر نے جس کی بہت انسان تعریف کرتے ہیں متحرک ہواؤں کے ہمراہ دسیوں اور سموں پر یعنی را کشوں پر حملہ آور ہو کر اپنے بجر سے ان کو قتل کیا۔ من بعد اس نے اپنے گورے ہمراہیوں پر کھیت تقسیم کر دی اور سورج اور پانی کو رہا کیا۔ (اس جگہ گورے ہمراہیوں سے مراد جیسا کہ طرز وید کے تلازمات کی ہے پانی کے قطرے ہیں ) اور مطلب اس شرقی کا یہ ہے کہ کرہ زمہریر کی تاثیر سے قطرات پانی جو شکل میں گورے گورے معلوم ہوتے ہیں بادل سے مترشح ہو کر کھیتوں پر گر پڑے۔ بعض کسی کھیت پر اور بعض کسی کھیت پر اور سب پانی بہہ گیا۔ اور سورج نکل آیا۔ فرنگستانی مفسروں نے ا