براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 472 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 472

براہین احمدیہ حصہ چہارم ٢٠ روحانی خزائن جلد 1 کرنا حقیقت میں ایسا تھا کہ گویا منزل تک پہنچانے سے پہلے راستہ میں ہی چھوڑ دیتا ۔ غرض جب خدا کا قانون قدرت ( هر یک چیز میں جو اس کی طرف سے صادر ہے ) یہی ثابت ہوا کہ ان سب میں خداوند تعالیٰ نے دقائق عمیقہ بھی بقیه حاشیه نمبر ہیں وہ صفت ربوبیت کو اس رب العالمین سے خاص نہیں سمجھتے اور تینتیس کروڑ دیوتار بوبیت کے کاروبار میں خدائے تعالیٰ کا شریک ٹھہراتے ہیں اور ان سے مرادیں مانگتے ہیں اور یہ ہر دو فریق خدائے تعالیٰ کی رحمانیت کے بھی انکاری ہیں اور اپنے وید کے رو سے یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ رحمانیت کی صفت ہرگز خدائے تعالیٰ میں نہیں پائی جاتی اور جو کچھ دنیا کے لئے خدا نے بنایا ہے یہ خود دنیا کے نیک عملوں کی وجہ سے خدا کو بنانا پڑا۔ ورنہ پر میشر خود اپنے ارادہ سے کسی سے نیکی نہیں کر سکتا اور نہ کبھی کی ۔ اسی طرح خدائے تعالیٰ کو کامل طور پر رحیم بھی نہیں سمجھتے کیونکہ ان لوگوں کا اعتقاد ہے کہ کوئی گنہگار خواہ کیسا ہی سچے دل سے تو بہ کرے اور خواہ وہ سالہا سال تضرع اور زاری اور اعمال صالح میں مشغول رہے۔ خدا اس کے گناہوں کو جو اس سے صادر ہو چکے ہیں۔ ہرگز نہیں بخشے گا۔ جب تک وہ کئی لاکھ جونوں کو بھگت کر اپنی سزا نہ پالے۔ جب ہی کسی نے ایک گناہ کیا يَنْقَلِبُونَ لے الحجز و نمبر ۱۹۔ یعنی شاعروں کے پیچھے وہی لوگ چلتے ہیں جنہوں نے حق اور حکمت کا راستہ چھوڑ دیا ہے۔ کیا تو نہیں دیکھتا شاعر تو وہ لوگ ہیں جو قافیہ اور ردیف اور مضمون کی تلاش میں ہر یک جنگل میں بھٹکتے پھرتے ہیں حقانی باتوں پر ان کا قدم نہیں جمتا اور جو کچھ کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ۔ سو ظالم لوگ جو خدا کے حقانی کلام کو شاعروں کے کلام سے تشبیہہ دیتے ہیں انہیں عنقریب معلوم ہوگا کہ کس طرف پھریں گے۔ اب دانا کو سوچنا چاہئے کہ کیا اس سے زیادہ تر نا انصافی کوئی اور بھی ہوگی کہ حق محض کو لغو عض سے تشبیہ دی جائے یا ظلمت کونور سے برابر ٹہرایا جائے۔ کیا ایسی 2 کتا بیں اس کتاب مقدس سے کچھ نسبت رکھتی ہیں جن کے چہرہ پر فضول گوئی کا داغ اور جھوٹ اور ہرزہ درائی کا دھبہ اس قدر پھیل گیا ہے جس کو دیکھ کر ہر یک پاک دل آدمی کو نفرت اور کراہت آتی ہے۔ کیا ایسی کتابیں ان صحف مطہرہ سے مشابہ کہلائیں گی جن کتابوں کا مادہ مجذوم کے بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳ الشعراء : ۲۲۵ تا ۲۲۸ ۳۹۳ ۳۹۳