براہین احمدیہ حصہ چہارم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 442 of 849

براہین احمدیہ حصہ چہارم — Page 442

روحانی خزائن جلد ۱ ۴۴۰ براہین احمدیہ حصہ چہارم (۲۸) مایحتاج کا آپ بندو بست کرتا۔ لیکن اس کی اولاد کے لئے یہ ضرورت پیش نہیں آئی کیونکہ اب کروڑ ہا انسان مختلف بولیاں بولتے اور اپنے بچوں کو سکھاتے ہیں ۔ ماسوا اس کے جیسا کہ ہم نے ابھی اوپر بیان کیا ہے ۔ ذاتی قابلیت بھی کہ 1 تم سے بچ کہتا ہوں کہ اس زمانہ کے لوگوں کو کوئی نشان دیا نہ جائے گا اور اس کے مصلوب ہونے ت کے وقت بھی یہودیوں نے کہا کہ اگر وہ اب ہمارے رو برو زندہ ہو جائے تو ہم ایمان لائیں گے۔ لیکن اس نے ان کو زندہ ہو کر نہ دکھلایا اور اپنی خدائی اور قدرت کا ملہ کا ایک ذرہ ثبوت نہ دیا ۔ اور اگر بعض معجزات بھی دکھلائے تو وہ دکھلائے کہ اس سے پہلے اور نبی بکثرت دکھلا چکے تھے بلکہ اسی زمانہ میں ایک حوض کے پانی سے بھی ایسے ہی عجائبات ظہور میں آتے تھے ( دیکھو باب پنجم انجیل یوحنا) غرض وہ اپنے خدا ہونے کا کوئی نشان دکھلا نہ سکا جیسا کہ آیت مذکورہ بالا میں خود اس کا اقرار موجود ہے بلکہ ایک ضعیفہ عاجزہ کے پیٹ سے تو لد پاکر (بقول عیسائیوں ) وہ ذلت اور رسوائی اور ناتوانی اور خواری عمر بھر دیکھی کہ جو انسانوں میں سے وہ انسان دیکھتے ہیں کہ جو بد قسمت اور بے نصیب کہلاتے ہیں۔ اور پھر مدت تک ظلمت خانہ رحم میں قید رہ کر اور اس ناپاک راہ سے کہ جو پیشاب کی بدر رو ہے پیدا ہوکر ہر یک قسم کی آلودہ حالت کو اپنے اوپر وارد کر لیا اور بشری آلودگیوں اور نقصانوں میں سے کوئی ایسی آلودگی باقی نہ رہی جس سے وہ بیٹا باپ کا بد نام کنندہ ملوث نہ ہو اور پھر اس نے اپنی جہالت اور بے علمی اور بے قدرتی اور نیز اپنے نیک نہ ہونے کا اپنی کتاب میں آپ ہی اقرار کر لیا اور پھر در صورتیکہ وہ عاجز بندہ کہ خواہ نخواہ خدا کا بیٹا قرار دیا گیا بعض بزرگ نبیوں سے فضائل علمی اور عملی میں کم بھی تھا۔ اور اس کی تعلیم بھی ایک ناقص تعلیم تھی کہ جو موسیٰ کی شریعت کی ایک فرع تھی تو پھر کیونکر جائز ہے نے آپ کو کہاں سے کہاں تک پہنچا یا اور ابھی ٹھہرئیے اسی پر ختم نہیں آپ کے اس اعتقاد سے تو خدا کی ہستی کی بھی خیر نظر نہیں آتی ۔ کیونکہ جیسا ہم پہلے لکھ چکے ہیں بڑا بھاری