براہین احمدیہ حصہ سوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 305 of 849

براہین احمدیہ حصہ سوم — Page 305

روحانی خزائن جلد 1 ٣٠٣ براہین احمدیہ حصہ سوم بقیه حاشیه نمبر ا ا کر لینا کچھ مشکل بات نہیں۔ کوئی ایسا امر نہیں جس میں کچھ خرچ ہوتا ہے یا کسی اور ۲۷۲ وہ راہ دکھلا دیتا ہے اور ہر یک عاقل خوب سمجھتا ہے کہ اگر کسی باب میں فکر کرنے کے وقت اس قدر مدد مل جائے کہ کسی خاص طریق پر راہ راست اختیار کرنے کے لئے علم حاصل ہو جائے تو اس علم سے عقل کو بڑی مددملتی ہے اور بہت سے پراگندہ خیالوں اور ۲۷۳ ناحق کی دردسریوں سے نجات ہو جاتی ہے ۔ الہام کے تابعین نہ صرف اپنے خیال اور جس کتاب کی متابعت سے اس پیوند کے آثار ظاہر ہو جائیں ۔ اس کتاب کی سچائی ظاہر بلکہ اظہر من الشمس ہے۔ کیونکہ اس میں صرف باتیں ہی باتیں نہیں بلکہ اس نے مطلب تک پہنچا دیا ہے ۔ سواب ہم حضرات عیسائیوں سے پوچھتے ہیں کہ اگر آپ کی انجیلی تعلیم راست اور درست اور خدا کی طرف سے ہے تو بمقابلہ قرآن شریف کی روحانی تا شیروں کے جن کا ہم نے ثبوت دے دیا ہے ۔ انجیل کی روحانی تاثیریں بھی دکھلائیے اور جو کچھ خدا نے مسلمانوں پر بہ برکت متابعت قرآن شریف اور به میمن اتباع حضرت محمد مصطفى افضل الرسل و خاتم الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کے امور غیبی و برکات سماویہ ظاہر کئے اور حاشیه در حاشیه نمبر ۲ بقيه حا کرتا ہے ۔ وہ آپ بھی پیش کیجئے ۔ تاسیہ روئے شود هر که دروغش باشد ۔ مگر آپ یا درکھیں کہ آپ دونوں قسم کے امور متذکرہ بالا میں سے کسی امر میں مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ انجیل کی تعلیم کا کامل ہونا تو ایک طرف وہ تو صحیح بھی نہیں رہی ۔ اس نے تو اپنی پہلی ہی تعلیم میں ہی ابن مریم کو ولد اللہ ٹھہرا کر اول الدن در دی دکھلا دیا۔ رہی تو ریت کی تعلیم سودہ بھی محترف اور ناقص ہونے کی وجہ سے ایک موم کا ناک ہورہی ہے جس کو عیسائی اپنے طور پر اور یہودی اپنے طور پر بنارہے ہیں۔ اگر توریت میں الہیات اور عالم معاد کے بارے میں وہ تفصیلات ہوتیں کہ جو قرآن شریف میں ہیں تو عیسائیوں اور یہودیوں میں اتنے جھگڑے کیوں پڑتے ۔ سچ تو یہ ہے کہ جس قدر سورہ اخلاص کی ایک سطر میں مضمون تو حید بھرا ہوا ہے ۔ وہ تمام توریت بلکہ ساری بائیل میں نہیں پایا جاتا اور اگر ہے تو کوئی عیسائی ہمارے سامنے پیش کرے۔ پھر جس حالت میں توریت میں بلکہ تمام بائیبل میں صحت اور صفائی اور کمالیت سے توحید حضرت باری کا ذکر ہی نہیں اور اسی وجہ سے توریت اور انجیل میں ایک گڑ بڑ ۲۷۳ 1