براہین احمدیہ حصہ سوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 276 of 849

براہین احمدیہ حصہ سوم — Page 276

روحانی خزائن جلد ۱ ۲۷۴ براہین احمدیہ حصہ سوم ۲۲۸ طالب حق بن کر یعنے اسلام قبول کرنے کا تحریری وعدہ کر کے کسی کتاب عبرانی اپنی خداوندی کی طاقتوں اور فضلوں اور برکتوں کو مسلمانوں پر ظاہر کرتا ہے انہیں ربانی مواعید اور بشارتوں میں سے کہ جو انسانی طاقتوں سے باہر ہیں۔ کسی قدر حاشیہ ممدوحہ میں لکھ دیا ہے ۔ پس اگر کوئی پادری یا پنڈت یا بر ہمو کہ جو اپنی کور باطنی سے منکر ہیں یا کوئی آریہ اور دوسرے فرقوں میں سے سچائی اور راستی سے خدا تعالی کا طالب ہے تو اس پر لازم ہے کہ بچے طالبوں کی طرح اپنے تمام تکبروں اور غروروں اور نفاقوں اور دُنیا پرستیوں اور نڈوں اور خصومتوں سے نکلی پاک ہوکر اور فقط حق کا خواہاں اور حق کا جو یاں ۲۴۸ بقيه حاشیه در حاشیـ الہام دل کو تسلی اور سکینت اور آرام بخشتا ہے۔ اور طبیعت مضطرب پر اس کی خوشی اور خنکی ظاہر ہوتی ہے۔ یہ ایک بار یک بھید ہے جو عوام لوگوں سے پوشیدہ ہے ۔ مگر عارف اور صاحب معرفت | لوگ جن کو حضرت واہب حقیقی نے اسرار ربانی میں صاحب تجربہ کر دیا ہے۔ وہ اس کو خوب سمجھتے اور جانتے ہیں ۔ اور اس صورت کا الہام بھی اس عاجز کو بار ہا ہوا ہے جس کا لکھنا بالفعل کچھ ضروری نہیں ۔ صورت چہارم الہام کی یہ ہے کہ رو یا صادقہ میں کوئی امر خدائے تعالیٰ کی طرف سے منکشف ہو جاتا ہے یا کبھی کوئی فرشتہ انسان کی شکل میں متشکل ہو کر کوئی غیبی بات جتلانا ہے یا کوئی تحریر کاغذ پر یا پتھر وغیرہ پر مشہور ہو جاتی ہے جس سے کچھ اسرار غیبیہ ظاہر ہوتے ہیں ۔ وغيرها من الصور چنانچہ یہ عاجزا اپنے بعض خوابوں میں سے جن کی اطلاع اکثر مخالفین اسلام کو انہیں دنوں میں دی گئی تھی کہ جب وہ خوا ہیں آئی تھیں اور جن کی سچائی بھی انہیں کے رو بر وظاہر ہوگئی بطور نمونہ بیان کرتا ہے۔ منجملہ اُن کے ایک وہ خواب ہے جس میں اس عاجز کو جناب خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی تھی اور بطور مختصر بیان اس کا یہ ہے کہ اس احقر نے ۱۸۶۴ء یا ۱۸۶۵ عیسوی میں یعنے