براہین احمدیہ حصہ سوم — Page 145
روحانی خزائن جلد ۱ ۱۴۳ براہین احمدیہ حصہ سوم پہلی فصل اُن براہین کے بیان میں جو قرآن شریف کی حقیت اور افضلیت پر بیرونی اور اندرونی شہادتیں ہیں۔ قبل از تحریر براہین فصل ھذا کے چند ایسے امور کا بطور تمہید بیان کرنا ضروری ہے جو دلائل آتیہ کے اکثر مطالب دریافت کرنے اور ان کی کیفیت اور ماہیت سمجھنے کے لئے قواعد کلیہ ہیں ۔ چنانچہ ذیل میں وہ سب تمہید میں لکھی جاتی ہیں۔ تمہید اوّل۔ بیرونی شہادتوں سے وہ واقعات خارجیہ مراد ہیں جو ایک ایسی حالت پر واقعہ ہوں کہ جس حالت پر نظر کرنے سے کسی کتاب کا منجانب اللہ ہونا ثابت ہوتا ہو۔ یا اس کے منجانب اللہ ہونے کی ضرورت ثابت ہوتی ہو ۔ اور اندرونی شہادتوں سے وہ ذاتی کمالات کسی کتاب کی مراد ہیں کہ خود اسی کتاب میں موجود ہوں جن پر نظر کرنے سے عقل اس بات پر قطع واجب کرتی ہو کہ وہ خدا کی کلام ہے اور انسان اس کے بنانے پر قادر نہیں۔ تمہید دوم ۔ وہ براہین جو قرآن شریف کی حقیت اور افضلیت پر بیرونی شہادتیں ہیں چار قسم پر ہیں ۔ ایک وہ جو امور محتاج الاصلاح سے ماخوذ ہیں ۔ دوسری وہ جوامور محتاج التکمیل سے ماخوذ ہیں۔ تیسری وہ جو امور قدرتیہ سے ماخوذ ہیں۔ چوتھی وہ جوا مور غیبیہ سے ماخوذ ہیں۔ لیکن وہ برا ہین جو قرآن شریف کی حقیت اور افضلیت پر (۱۴۰)