براہین احمدیہ حصہ سوم — Page 139
روحانی خزائن جلد ۱ ۱۳۷ براہین احمدیہ حصہ سوم اسلامی انجمنوں کی خدمت میں التماس ضروری ایک خط انجمن اسلامیہ لاہور کے سیکرٹری صاحب کی طرف سے اور ایسا ہی ایک تحریر مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب کی طرف سے کہ جو انجمن ہمدردی اسلامی لاہور کے سیکرٹری ہیں موصول ہو کر اس عاجز کے ملاحظہ سے گزری جس سے یہ مطلب تھا کہ ان عرضداشتوں پر معزز برادران اہل اسلام و منصفین اہل ہنود کے دستخط کرائے جائیں کہ جو مسلمانوں کی ترقی تعلیم و ملا زمت و نیز مدارس کی تعلیم میں اردو زبان قائم رکھنے کے لئے گورنمنٹ میں پیش کرنے کے لئے طیار کی گئی ہیں مگر افسوس کہ میں اول بوجہ علالت اپنی طبیعت کے اور پھر بوجہ قیام ضروری امرتسر کے اس خدمت کو ادا نہیں کر سکا لیکن بحكم الدين النصيحة اس قدر عرض کرنا اپنے بھائیوں کے دین اور دنیا کی بہبودی کا موجب سمجھتا ہوں کہ اگر چہ گورنمنٹ کی رحیمانہ نظر میں مسلمانوں کی شکستہ حالت بہر حال قابل رحم ٹھہرے گی ۔ جس گورنمنٹ نے اپنے قوانین میں مویشی اور چارپایوں سے بھی ہمدردی ظاہر کی ہے وہ کیونکر ایک گروہ کثیر انسانوں کی ہمدردی سے کہ جو اس کی رعیت اور اس کی زیر دست ہیں اور ایک غربت اور مصیبت کی حالت میں پڑے ہیں غافل رہ سکتی ہے۔ لیکن ہمارے معزز بھائیوں پر صرف یہی واجب نہیں کہ وہ مسلمانوں کو افلاس اور تنزل اور ناتر بیت یافتہ ہونے کی حالت میں دیکھ کر ہمیشہ اسی بات پر زور مارا کریں کہ کوئی میموریل طیار کر کے اور بہت سے دستخط اس پر کرا کر گورنمنٹ میں بھیجا جائے۔ ہر ایک کام دینی ہو یا د نیوی۔ اس میں استمداد سے پہلے اپنی خدا داد طاقت اور ہمت کا خرچ کرنا ضروری ہے اور پھر اس فعل کی تکمیل کے لئے مددطلب کرنا۔ خدا نے ہم کو ہماری ہر روز و عبادت میں بھی یہی تعلیم دی ہے اور ارشاد فرمایا ہے کہ ہم إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِین کہیں نہ یہ کہ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ وَ إِيَّاكَ