براہین احمدیہ حصہ سوم — Page 138
روحانی خزائن جلد ۱ ۱۳۶ براہین احمدیہ حصہ سوم گذارش ضروری چونکہ کتاب اب تین سو جز تک بڑھ گئی ہے لہذا ان خریداروں کی خدمت میں جنہوں نے اب تک کچھ قیمت نہیں بھیجی یا پوری قیمت نہیں بھیجی التماس ہے کہ اگر کچھ نہیں تو صرف اتنی مہربانی کریں کہ بقیہ قیمت بلا توقف بھیج دیں کیونکہ جس حالت میں اب اصلی قیمت کتاب کی سو روپیہ ہے اور اس کے عوض دس یا پچیس روپیہ قیمت قرار پائی پس اگر یہ ناچیز قیمت بھی مسلمان لوگ بطور پیشگی ادا نہ کریں تو پھر گویا وہ کام کے انجام سے آپ مانع ہوں گے اور اس قدر ہم نے برعایت ظاہر لکھا ہے ورنہ اگر کوئی مدد نہیں کرے گا۔ یا کم تو جہی سے پیش آئے گا حقیقت میں وہ آپ ہی ایک سعادت عظمی سے محروم رہے گا ۔ اور خدا کے کام رک نہیں سکتے اور نہ کبھی رکے۔ جن باتوں کو قادر مطلق چاہتا ہے وہ کسی کی کم تو جہی سے ملتوی نہیں رہ سکتیں۔ والسَّلَام عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الهُدَى۔ خاکسار میرزا غلام احمد