براہین احمدیہ حصہ دوم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 59 of 849

براہین احمدیہ حصہ دوم — Page 59

روحانی خزائن جلد ۱ ۵۷ براہین احمدیہ حصہ دوم خداؤں کے آگے استمداد کے لئے ہاتھ جوڑیں پھر دیکھیں جو ہمارا خدا غالب آتا ہے یا آپ لوگوں کے آلہہ باطلہ ۔ اور جب تک اس کتاب کا جواب نہ دیں تب تک بازاروں میں عوام کا لانعام کے سامنے اسلام کی تکذیب کرنا یا ہنود کے مندروں میں بیٹھ کر ایک وید کو ایشر کرت اورست و دیا اور باقی سارے پیغمبروں کو مفتری بیان کرنا صفت حیا اور شرم سے دور سمجھیں۔ یارو خودی سے باز بھی آؤ گے یا نہیں؟ خو اپنی پاک صاف بناؤ گے یا نہیں؟ باطل سے میل دل کی ہٹاؤ گے یا نہیں؟ حق کی طرف رجوع بھی لاؤ گے یا نہیں؟ کب تک رہو گے ضد و تعصب میں ڈوبتے؟ آخر قدم بصدق اٹھاؤ گے یا نہیں؟ کیونکر کرو گے رو جو محقق ہے ایک بات؟ کچھ ہوش کر کے عذر سناؤ گے یا نہیں؟ سچ سچ کہو اگر نہ بنا تم سے کچھ جواب پھر بھی یہ منہ جہاں کو دکھاؤ گے یا نہیں؟