براہین احمدیہ حصہ دوم — Page 57
روحانی خزائن جلد ۱ سَأُورِيُكُمْ أَيْتِي فَلَا تَسْتَعْجِلُوْنِ الجزوى اسورة الانبياء براہین احمدیہ حصہ دوم براہین احمدیہ کے مخالفوں کی جلدی کئی ایک پادری صاحبوں اور ہندو صاحبوں نے جوش میں آکر اخبار سفیر ہند اور نور افشاں اور رسالہ و دیا پر کا شک میں ہمارے نام طرح طرح کے اعلان چھپوائے ہیں جن میں وہ دعوی کرتے ہیں کہ ضرور ہم رڈ اس کتاب کی لکھیں گے اور بعض صاحب ڈوموں کی طرح ایسے ایسے صریح ہجو آمیز الفاظ استعمال میں لائے ہیں کہ جن سے ان کی طینت کی پا کی خوب ظاہر ہوتی ہے گویا وہ اپنی او با شانہ تقریروں سے ہمیں ڈراتے اور دھمکاتے ہیں۔ مگر انہیں معلوم نہیں ہم تو ان کی تہہ سے واقف ہیں اور ان کے جھوٹے اور ذلیل اور پست خیال ہم پر پوشیدہ نہیں ۔ سوان سے ہم کیا ڈریں گے اور وہ کیا ڈراویں گے۔ کر مک پروانه را چون موت می آید فراز میفتد بر شمع سوزان از رو شوخی و ناز بہر حال ہم ان کی خدمت میں التماس کرتے ہیں کہ ذرا صبر کریں اور جب کوئی حصہ کتاب کی فصلوں میں سے چھپ چھکتا ہے تب جتنا چاہیں زور لگا لیں ۔ ایک عام مقولہ مشہور ہے کہ سانچ کو آنچ نہیں۔ سو ہم سچ پر ہیں ۔ ہمارے سامنے کسی پادری یا پنڈت کی کیا پیش جاسکتی ہے اور کسی کی نری زبان کی فضول گوئی سے ہمارا کیا بگڑ سکتا ہے بلکہ ایسی باتوں سے خود یہ اشتہار طبع اول اور طبع سوم میں موجود ہے لیکن طبع دوم میں نہیں۔ (شمس)