براہین احمدیہ حصہ اوّل — Page 4
روحانی خزائن جلد ۱ ۴ براہین احمدیہ حصہ اوّل حالت موجودہ پر نظر کر کے کئی طرح کی زیر باریاں نظر آتی ہیں نہایت آسانی سے انجام پذیر ہو جائے گا اور امید تو ہے کہ خدا ہمارے اس کام کو جو اشد ضروری ہے ضائع ہونے نہیں دے گا اور جیسا کہ اس دین کے ہمیشہ بطور معجزہ کے کام ہوتے رہے ہیں۔ ایسا ہی کوئی غیب سے مرد کھڑا ہو جائے گا وتوكلنا على الله هو نعم المولى ونعم النصير۔ المشـ مرزا غلام احمد رئیس قادیان ضلع گورداسپور پنجاب مصنف کتاب عُذر یہ کتاب اب تک قریب نصف کے چھپ چکتی مگر باعث علالت طبع مہتمم صاحب سفیر ہند امرتسر پنجاب کہ جن کے مطبع میں یہ کتاب چھپ رہی ہے اور نیز کئی اور طرح کی مجبوریوں سے جو اتفاقاً ان کو پیش آگئیں سات آٹھ مہینے کی دیر ہوگئی اب انشاء اللہ آئندہ کبھی ایسی توقف نہیں ہوگی ۔ غلام احمد