ایّام الصّلح — Page 417
روحانی خزائن جلد ۱۴ ۴۱۷ امام الصلح و ہی وقت مسیح موعود کے حج کا ہوگا۔ دیکھو وہ حدیث جو مسلم میں لکھی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود اور دجال کو قریب قریب وقت میں حج کرتے دیکھا۔ یہ مت کہو کہ دجال قتل ہوگا کیونکہ آسمانی حربہ جو مسیح موعود کے ہاتھ میں ہے کسی کے جسم کو قتل نہیں کرتا بلکہ وہ اس کے کفر اور اس کے باطل عذرات کو قتل کرے گا اور آخر ایک گروہ دقبال کا ایمان لا کر حج کرے گا۔ سو جب دجال کو ایمان اور حج کے خیال پیدا ہوں گے وہی دن ہمارے حج کے بھی ہوں گے۔اب تو پہلا کام ہمارا جس پر خدا نے ہمیں لگا دیا ہے دجالی فتنہ کو ہلاک کرنا ہے۔ کیا کوئی شخص اپنے آقا کی مرضی کے برخلاف کام کر سکتا ہے؟ قولہ ۔ آتھم کی پیشگوئی غلط نکلی ۔ اقول - لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِینَ آتھم کی پیشگوئی شرطی تھی اور شرط سے مصلحت الہی یہی تھی کہ تا آتھم اس سے فائدہ اٹھا دے اور نیز کچے لوگوں کا امتحان ہو جائے سوآ ئھم نے دلی رجوع کر کے اور رجوع کے نشان دکھلا کر شرط سے فائدہ اُٹھا لیا قسم اور نالش سے اُس نے انکار کیا پھر الہام کے مطابق ہمارے آخری اشتہار سے چھ ماہ بعد مر گیا۔ اگر پیشگوئی جھوٹی نکلی تھی تو اب آتھم کہاں ہے؟ اے نا انصاف لوگو! میں کہاں تک بار بار تمہیں سمجھاؤں ۔ اُن رسالوں کو دیکھو کہ جو آتھم کے بارے میں میں نے شائع کئے ہیں ۔ خدا نے آتھم کو اپنے الہام کے مطابق مار دیا۔ خدا نے آتھم کو خاک میں ملا دیا اور تم کہتے ہو کہ پیشگوئی جھوٹی نکلی۔ میں 3 بقیه حاشیه کا نام ہے جو زمین پر شرک اور ناپا کی پھیلانا چاہتے ہیں۔ پس قرآن اور احادیث پر نظر عمیق کرنے سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اگر چہ ایک گروہ دجالین قیامت تک اسی فکر میں رہیں گے کہ حق کو نقصان پہنچا دیں اور ان کا ۱۲۹ طواف چوروں کے طواف کے مشابہ ہے جو رات کو گھروں کا طواف کرتے ہیں لیکن وہ گروہ جن کو خدا بصیرت اور ہدایت بخش دے گا ان کا طواف ایمان اور ہدایت پانے سے ہو گا۔سواصل معنے حدیث کے یہی ہیں کہ حدیث طواف دجال کے دونوں پہلو پر پوری ہوگی چنانچہ واقعات خارجیہ بھی اسی کی گواہی دے رہے ہیں۔ بعض عیسائی اسلام کے لئے تیار معلوم ہوتے ہیں اور دلوں میں وہ عیسائی مذہب سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔اور بعض چوروں کی طرح خانہ خدا کی ویرانی کے فکر میں ہیں اور طرح طرح کے مکر کر رہے ہیں ۔ منہ