ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 408 of 550

ایّام الصّلح — Page 408

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۴۰۸ اتمام اصلح ارادے سے زمین پر بجز میرے ان دونوں نشانوں کا جامع اور کوئی نہیں ہے۔ اور پہلے سے لکھا گیا تھا کہ ان دونوں نشانوں کا جامع ایک ہی شخص ہوگا جو آخر زمانہ میں پیدا ہوگا اور اُس کے وجود کا آدھا حصہ عیسوی شان کا ہوگا اور آدھا حصہ محمدی شان کا سو وہی میں ہوں جس نے دیکھنا ہو دیکھے جس نے پر کھنا ہو پر لکھے مبارک وہ جواب بخل نہ کرے۔ اور نہایت بد بخت وہ جو روشنی پا کر تاریکی کو اختیار کرے۔ میں اس وقت اس شان کو کسی فخر کے لئے پیش نہیں کرتا کیونکہ فخر کرنا میرا کام نہیں ہے۔ میں اس دھوپ کی طرح ہوں جو آفتاب سے نیچے گرتی اور پھر آفتاب کی طرف کھینچی جاتی ہے۔ بلکہ اس لئے پیش کرتا ہوں کہ ایک دنیا بدظنی سے تباہ ہوتی جاتی ہے۔ لوگ ایک ایسے مسیح کے منتظر ہو رہے ہیں جس کا دنیا میں آنا ختم نبوت کے مخالف قرآن کے مخالف سنن سابقہ کے مخالف عقل کے مخالف اور فرشتوں کے ساتھ مر کی طور پر اُتر نا قرآن کی ان آیات کے مخالف ہے جن میں یہ لکھا ہے کہ جب فرشتے مرئی طور پر اُتریں گے تو ایمان نفع نہیں دے گا۔ عیسائی سلطنت کے وقت میں میسج کا آنا ضروری تھا جیسا کہ حدیث يَكْسِرُ الصَّلِيْب کا مفہوم ہے اور اب پنجاب میں ساتھ سال سے بھی زیادہ عیسائی سلطنت پر گزر گیا اور مسیح کا آنا اس قوم کے عہد اقبال میں آنا ضروری تھا جس کی لڑائیاں اور اکثر اور کام آگ کے ذریعہ سے ہوں گے اور ۱۲۱) اسی وجہ سے وہ یا جوج ماجوج کہلائیں گے اب دیکھو کہ مدت سے اس قوم کا غلبہ اور اقبال ظاہر ہو چکا۔ سوچنے والے سوچ لیں ۔ اور مسیح موعود کا صدی کے سر پر آنا ضروری تھا اور صدی میں سے بھی پندرہ برس گزر گئے ۔ اس صدی مصیبت زدہ پر تعجب کہ بقول مخالفین کوئی مجد دبھی نہیں آیا جو فتن موجودہ کے قلع قمع کے لئے کھڑا ہوتا۔ سو محض ہمدردی خلائق کی وجہ سے یہ دعوی مع دلائل پیش کیا گیا ہے تا کوئی بندہ خدا اس میں غور کرے اور قبل اس کے جو پیغام اجل پہنچے خدا کے ارادے اور مرضی کا تابع ہو جائے کیا یہ انسان کا کام ہے کہ عین اس وقت پر جھوٹا دعوی کرے جس میں خدا کا کلام اور رسول کا کلام کہہ رہا ہے کہ کوئی