ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 310 of 550

ایّام الصّلح — Page 310

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۱۰ امام الصلح ہوں یا محدث کے ذریعہ سے۔ اصل تو یہ ہے کہ خود ہمارے نبی صلے اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور آپ کا فیض ایک مظہر پیدا کر کے اپنی گواہی آپ دلاتا ہے اور ولی کو مفت کا نام حاصل ہوتا ہے۔ سو در حقیقت ولی جو مصدق ہے وہ آپ سے زینت پاتا ہے آپ اس سے زینت نہیں ۔ پاتے۔والله در القائل ہمہ خوبان عالم را به زیور با بیارایید تو سہمیں تن چناں خوبی که زیور با بیارائی ہم بیان کر چکے ہیں کہ مسیح موعود کے ظہور کی علامات جو پوری ہونے والی تھیں وہ پوری ہو چکیں ۔ صحیح بخاری میں ایک بڑی علامت یہی لکھی گئی تھی کہ وہ غلبۂ صلیب کے وقت میں ظاہر ہوگا۔ چنانچہ حدیث يَكْسِرُ الصليب صریح اس امر پر دلالت کر رہی ہے۔ اب کس عقلمند کو اس بات میں کلام ہو سکتا ہے کہ صلیبی عقائد کی اشاعت کمال کو پہنچ گئی یہ فقرہ یکسر الصلیب کے الفاظ وہ الفاظ ہیں جن پر کمال وثوق سے یقین کیا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلے تھے اور جس قدر ہم ان لفظوں میں غور کریں اُسی قدر ایک روشنی بخش ثبوت اس بات کا پیدا ہوتا ہے کہ اس امر میں کچھ بھی شک نہیں کہ یہ پیشگوئی بتمام تر صراحت یہی بتلا رہی ہے کہ مسیح آنے والا عیسائی مذہب کے غلبہ میں آئے گا۔ پس طالب حق کو یہ امر ایک فیصلہ شدہ مان لینا چاہیے کہ مسیح (۷۲) موعود کا ظہور عیسائیت کے غلبہ کے وقت سے وابستہ ہے اور کچھ شک نہیں ہے کہ یہ علامت ظہور میں آچکی ہے اور پادریوں کے حملوں سے اور اُن کی کروڑہا کتابوں کی اشاعت سے جس قدر نادانوں اور غافلوں اور بے خبروں کو دھو کے لگے ہیں اور جس قدر ارتداد کے بازار گرم ہوئے ہیں اور جس قدر سيدنا امام الطيبين خيرا المرسلین کی تو ہین کی گئی ہے اور جس قدر آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم اور تعلیم اسلام یہاں تک کہ امہات المومنین ازواج مطہرات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹے الزام لگائے گئے ہیں کیا کوئی مومن یہ رائے ظاہر کر سکتا ہے کہ ابھی یہ ظالمانہ حملے جا دیکھو کیسے لوگ پادریوں کے ہاتھ سے دور ہے ہیں۔ کتاب امہات المومنین“ نے کیا کیا مسلمانوں کے دلوں کو زخم پہنچائے جس سے انجمن حمایت اسلام لاہور کے لوگوں کو بھی غیرت آئی اور انہوں نے گورنمنٹ میں میموریل بھیجا جو مدافعت کے لئے حقیقی علاج نہیں ہے۔ کیا اب تک آسمانی مدد کا وقت نہ آیا ؟ افسوس ! منه