ایّام الصّلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 304 of 550

ایّام الصّلح — Page 304

روحانی خزائن جلد ۱۴ ۳۰۴ اتمام الصلح خبر دیتی ہے اور وہ یہ ہے هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِ وَيُزَكِّيهِمْ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ ميْنِ وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَکیم اس آیت کا ماحصل یہ ہے کہ خدا وہ خدا ہے جس نے ایسے وقت میں رسول بھیجا کہ لوگ علم اور حکمت سے بے بہرہ ہو چکے تھے اور علوم حکمیہ دینیہ جن سے تکمیل (۷۰) نفس ہو اور نفوس انسانی علمی اور عملی کمال کو پہنچیں بالکل کم ہو گئی تھی اور لوگ گمراہی میں مبتلا تھے۔ یعنی خدا اور اس کی صراط مستقیم سے بہت دُور جاپڑے تھے ۔ تب ایسے وقت میں خدا تعالیٰ نے اپنا رسول امی بھیجا اور اُس رسول نے اُن کے نفسوں کو پاک کیا اور علم الکتاب اور حکمت سے اُن کو مملو کیا یعنی نشانوں اور منجزات سے مرتبہ یقین کامل تک پہنچایا اور خداشناسی کے نور سے اُن کے دلوں کو روشن کیا اور پھر فرمایا کہ ایک گروہ اور ہے جو آخری زمانہ میں ظاہر ہوگا وہ بھی اوّل تاریکی اور گمراہی میں ہوں گے اور علم اور حکمت اور یقین سے دُور ہوں گے تب خدا اُن کو بھی صحابہ کے رنگ میں لائے گا یعنی جو کچھ صحابہ نے دیکھا وہ اُن کو بھی دکھایا جائے گا یہاں تک کہ اُن کا صدق اور یقین بھی صحابہ کے صدق اور یقین کی مانند ہو جائے گا اور حدیث صحیح میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تفسیر کے وقت سلمان فارسی کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا۔ لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالْكُرَيَّا لَنَالَهُ رَجَلٌ مِّنْ فَارِ سَ یعنی اگر ایمان ثریا پر یعنی آسمان پر بھی اُٹھ گیا ہو گا تب بھی ایک آدمی فارسی الاصل اُس کو واپس لائے گا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ فرمایا کہ ایک شخص آخری زمانہ میں فارسی الاصل پیدا ہو گا اس زمانہ میں جس کی نسبت لکھا گیا ہے کہ قرآن آسمان پر اُٹھایا جائے گا یہی وہ زمانہ ہے جو مسیح موعود کا زمانہ ہے۔ اور یہ فارسی الاصل وہی ہے جس کا نام مسیح موعود ہے کیونکہ صلیبی حملہ جس کے توڑنے کے لئے مسیح موعود کو آنا چاہیے وہ حملہ ایمان پر ہی ہے اور یہ تمام آثار صلیبی حملہ کے زمانہ کے لئے بیان کئے گئے ہیں اور لکھا ہے کہ اس حملہ کا لوگوں کے ایمان پر بہت بُرا اثر ہو گا۔ وہی حملہ ہے جس کو دوسرے لفظوں میں دجالی حملہ الجمعة ٤،٣