آسمانی فیصلہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 377 of 598

آسمانی فیصلہ — Page 377

روحانی خزائن جلد ۴ ۳۷۷ آسمانی فیصلہ حد اختیار سے باہر ہو جائے اور اب جو ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۱ء کو دینی مشورہ کے لئے جلسہ کیا گیا۔ اس جلسہ پر جس قد ر ا حباب محض اللہ تکلیف سفر اٹھا کر حاضر ہوئے خدا ان کو جزائے خیر بخشے اور ان کے ہر یک قدم کا ثواب ان کو عطا فرما دے۔ آمین ثم آمین اعلان ہمارے پاس کچھ جلد میں رسالہ فتح اسلام و توضیح مرام موجود ہیں جن کی قیمت ایک روپیہ ہے اور کچھ جلدیں کتاب ازالہ اوہام موجود ہیں جن کی قیمت فی جلد تین روپیہ ہے محصول ڈاک علاوہ ہے جو صاحب خرید کرنا چاہیں منگوالیں پتہ یہ ہے قادیان ضلع گورداسپور بنام راقم رسالہ ھذا یا اگر چاہیں تو ہمقام پٹیالہ میر ناصر نواب صاحب نقشہ نویس دفتر نہر سے لے سکتے ہیں۔ اور نیز یہ کتابیں پنجاب پر لیں سیالکوٹ میں مولوی غلام قادر صاحب فصیح ما لک مطبع کے پاس بھی موجود ہیں وہاں سے بھی منگوا سکتے ہیں۔