آسمانی فیصلہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 350 of 598

آسمانی فیصلہ — Page 350

روحانی خزائن جلد۴ ۳۵۰ آسمانی فیصلہ اس کی یادداشت معہ اس کے ثبوت کے رجسٹر میں لکھی جاوے اور بدستور ممبروں کی گواہیاں اس پر ثبت ہوں ۔ اور دوسری علامت کی نسبت بھی جو حوادث ونوازل دنیا کے متعلق ہے یہی انتظام مرعی رہے گا اور یادر ہے کہ انجمن کے پاس یہ سب اسرار بطور امانت محفوظ رہیں گے اور انجمن اس بات کا حلفاً اقرار کر لے کی کہ اس وقت سے پہلے کہ فریقین کے موازنہ کیلئے ان امور کا جلسہ عام میں افشا ہو ہرگز کوئی امر کسی اجنبی کے کانوں تک نہیں پہنچایا جائے گا بجز اس صورت کے کہ کسی راز کا فاش ہونا انجمن کے حد اختیار سے باہر ہو اور علامت سوم یعنی قبولیت دعا کی آزمائش کا طریق یہ ہوگا کہ وہی انجمن مختلف قسم کے مصیبت رسیدوں کے بہم پہنچانے کیلئے جس میں ہر ایک مذہب کا آدمی شامل ہوسکتا ہے ایک عام اشتہار دے دے گی اور ہر ایک مذہب کا آدمی خواہ وہ مسلمان ہو خواہ عیسائی یا ہندو ہو یا یہودی ہو فرض کسی مذہب یا کسی رائے کا پابند ہو اگر وہ کسی عظیم الشان مصیبت میں مبتلا ہو اور اپنے نفس کو مصیبت زدوں کے گروہ میں پیش کرے تو بلا تمیز و تفرقہ قبول کیا جائے گا کیونکہ خدائے تعالیٰ نے جسمانی دنیوی فوائد کے پہنچانے میں اپنے مختلف المذاہب بندوں میں کوئی تمیز اور تفرقہ قائم نہیں رکھا اور مصیبت زدوں کے فراہمی کیلئے ایک ماہ تک یا جیسے انجمن مناسب سمجھے یہ انتظام رہے گا کہ ان کے نام کے پرچے معہ ولدیت و سکونت وغیرہ کے ایک صندوق میں جمع ہوتے رہیں بعد اس کے ان کی اسم وار دو فرد میں برعایت اعتدال اور بقید ولدیت و قومیت و سکونت و مذہب و پیشہ و تصریح بلاء پیش آمدہ مرتب کر کے فریقین کے سامنے معہ ان مصیبت رسیدوں کے پیش کریں گے اور فریقین ان مصیبت رسیدوں کا ملاحظہ کر کے ان دونوں فردوں کو بذریعہ قرعہ اندازی کے باہم تقسیم کر لیں گے اور اگر کوئی مصیبت زدہ کسی دور دراز ملک میں ہو اور بوجہ بعد مسافت و عدم مقدرت حاضر نہ ہو سکے تو ایک شاخ انجمن اس شہر میں مقرر ہو کر جہاں وہ مصیبت زدہ رہتا ہے اس کے پرچہ مصیبت کو صدر انجمن میں پہنچا دیں گی اور بعد قرعہ اندازی کے ہر ایک فریق کے حصہ میں جو فرد آئے گی اس فرد میں جو مصیبت رسیدہ مندرج ہوں گے وہ اسی فریق کے حصہ کے سمجھے جائیں گے جس کو خدائے تعالیٰ نے قرعہ اندازی کے ذریعہ سے یہ فرد دے دی اور واجب ہوگا کہ انجمن مصیبت رسیدوں کی فراہمی کیلئے اور ان کی تاریخ مقررہ پر حاضر ہو جانے کی غرض سے چند ہفتے پہلے اشتہارات شائع کر دیوے۔ ان اشتہارات کا تمام خرچ خاص میرے ذمہ ہوگا * اور وہ دو فردیں مصیبت رسیدوں کی ذمہ ہی نوٹ: جلسہ عام میں اس تحریر کے پڑھے جانے پر اخویم مولوی غلام قادر صاحب فضیح مالک و مہتم اخبار پنجاب گزٹ سیالکوٹ نے بذریعہ تحریر ظاہر کیا کہ ان اشتہارات کے طبع اور شائع ہونے کا کل خرچ میرے ذمہ رہے گا ۔ فجزاهم الله خيرا ۔ م منه