آسمانی فیصلہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 335 of 598

آسمانی فیصلہ — Page 335

روحانی خزائن جلد ۴ ۳۳۵ بسم الله الرحمن الرحيم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ لَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا یہ ہرگز نہیں ہوگا کہ کا فرمومنوں کو ملزم کرنے کے لئے راہ پاسکیں ۔ آسمانی فیصلہ اے خداوند رہنمائے جہان صادقان را ز کا زبان برہان آتش افتاد در جهان از فساد الغياث اے مغیث عالمیان میاں نذیر حسین صاحب کی تکفیر کی اصل حقیقت اور ان کی مصنوعی فتح کی واقعی کیفیت اور ان کو اور ان کے ہم خیال لوگوں کو آسمانی فیصلہ کی طرف دعوت میاں نذیر حسین صاحب دہلوی اگر چہ آپ بھی کفر کے فتوؤں سے بچے ہوئے نہیں ہیں اور خیر سے ہندوستان میں اول الکافرین وہی ٹھہرائے گئے ہیں تاہم ان کو دوسرے مسلمانوں کے کافر بنانے کا اس قدر جوش ہے کہ جیسے راست باز لوگوں کو مسلمان بنانے کا شوق ہوتا ہے وہ اس بات کے بڑے ہی خواہش مند پائے جاتے ہیں کہ کسی مسلمان پر خواہ نخواہ کفر کا فتوی لگ جائے گو کفر کی ایک بھی وجہ نہ پائی جائے اور ان کے شاگر در شید میاں محمد حسین بٹالوی جو شیخ کہلاتے ہیں انہیں کے نقش قدم پر چلے ہیں بلکہ شیخ جی تو کچھ زیادہ گرمی دار اور تکفیر کے شوق میں اپنے استاد سے بھی کچھ بڑھ چڑھ کر ہیں۔ ان دونوں استاد اور شاگرد کا مذہب یہ معلوم ہوتا ہے کہ اگر ننانویں وجوہ ایمان کی کھلی کھلی ان کی نگاہ میں پائی جائیں اور ایک ایمانی وجہ ان کو اپنی کو تہ نظری کی وجہ سے سمجھ میں نہ آوے تو پھر بھی ایسے آدمی کو کافر کہنا ہی مناسب ہے چنانچہ اس عاجز کے ساتھ بھی ان حضرات نے ایسا ہی برتاؤ کیا جو شخص اس عاجز کی تالیفات براہین احمدیہ اور سرمہ چشم آریہ وغیرہ کو غور سے پڑھے اس پر بخوبی کھل جائے گا کہ یہ عاجز کس