اَربعین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 459 of 615

اَربعین — Page 459

روحانی خزائن جلد ۱۷ ۴۵۹ اربعین نمبر ۴ اسلام کے لئے ایک روحانی مقابلہ کی ضرورت ايها الناظرين ! انصافاً اور ایما نا سوچو کہ آج کل اسلام کیسے تنزل کی حالت میں ہے اور جس طرح ایک بچہ بھیڑئیے کے منہ میں ایک خطر ناک حالت میں ہوتا ہے یہی حالت ان دنوں میں اسلام کی ہے اور دو آفتوں کا سامنا اس کو پیش آیا ہے (۱) ایک تو اندرونی کہ تفرقہ اور باہمی نفاق حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے اور ایک فرقہ دوسرے فرقہ پر دانت پیس رہا ہے (۲) دوسرے بیرونی حملے دلائل باطلہ کے رنگ میں اس زور شور سے ہو رہے ہیں کہ جب سے آدم پیدا ہوا یا یوں کہو کہ جب سے نبوت کی بنیاد پڑی ہے ان حملوں کی نظیر دنیا میں نہیں پائی جاتی ۔ اسلام وہ مذہب تھا جس میں ایک آدمی کے مرتد ہو جانے سے قوم اسلام میں نمونہ محشر