اَربعین — Page 422
روحانی خزائن جلد۱۷ ۴۲۲ اربعین نمبر ۳ جعلك المسيح ابن مريم۔ انت الشيخ المسيح الذي لا يضاع وقته۔ کمثلک در لا يُضاع۔ یعنی خدا کی سب حمد ہے جس نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا تو وہ شیخ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔ تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا۔ اور پھر فرمایا لنحيينك حيوة طيبة ثمانين حولا او قريبا من ذالک و تری نسلا بعيدا مظهر الحق والعلاء۔ كَانَّ الله نزل من السماء - یعنی ہم تجھے ایک پاک اور آرام کی زندگی عنایت کریں گے۔ انٹی برس یا اس کے قریب قریب یعنی دو چار برس کم یا زیادہ اور تو ایک دور کی نسل دیکھے گا۔ بلندی اور غلبہ کا مظہر ۔ گویا خدا آسمان سے نازل ہوا۔ اور پھر فرمایا یــاتــی قمر الانبياء وامرك يتأتى ما انت ان تترك الشيطان قبل ان تغلبه۔ الفوق معك والتحت مع اعدائک ۔ یعنی نبیوں کا چاند چڑھے گا اور تو کامیاب ہو جائے گا۔ تُو ایسا نہیں کہ شیطان کو چھوڑ دے قبل اس کے کہ اُس پر غالب ہو۔ اور اوپر رہنا تیرے حصہ میں ہے اور نیچے رہنا تیرے دشمنوں کے حصہ میں۔ اور پھر فرمایا۔انی مهین من اراد اهانتک۔ وما كان الله ليتركك حتى يميز الخبيث من الطيب۔ سبحان الله انت وقاره۔ (۳۳) فکیف یترکک۔ اني انا الله فاخترنی قل رب انّی اخترتک علی کل شیء۔ ترجمہ: ۔ میں اس کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلت چاہتا ہے اور میں اس کو مدد دوں گا جو تیری مدد کرتا ہے۔ اور خدا ایسا نہیں جو تجھے چھوڑ دے جب تک وہ پاک اور پلید میں فرق نہ کر لے۔ خدا ہر ایک عیب سے پاک ہے اور تو اس کا وقار ہے پس وہ تجھے کیونکر چھوڑ دے ۔ میں ہی خدا ہوں تو سراسر میرے لئے ہو جا۔ تو کہہ اے میرے رب میں نے تجھے ہر چیز پر اختیار کیا۔ اور پھر فرمایا سیقول العدو لست مرسلا سنأخذه من مارن | او خرطوم۔ وانـــا مـن الظالمين منتقمون انى مع الافواج آتيك بغتة۔