اَربعین — Page 364
روحانی خزائن جلد۱۷ ۳۶۴ اربعین نمبر ۲ تجھ سے شروع ہوگا ۔ ( اور یہی انبیاء اور مامورین عظام میں خدا تعالیٰ کی عادت ہے ) اور خدا ایسا نہیں ہے جو تجھے چھوڑ دے جب تک پاک اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلاوے۔ میں نے ارادہ کیا کہ ایک خلیفہ پیدا کروں سو میں نے آدم کو بنایا۔ اے آدم تو اور تیرے دوست اور تیری بیوی بہشت میں داخل ہو۔ اے احمد تو اور تیرے دوست اور تیری بیوی بہشت میں داخل ہو۔ اے مریم تو اور تیرے دوست اور تیری بیوی بہشت میں داخل ہو ۔ تو اس حالت میں مرے گا کہ میں تجھ سے راضی ہوں گا۔ اور خدا کے فضل سے تو بہشت میں داخل ہوگا ۔ سلامتی کے ساتھ پاکیزگی کے ساتھ امن کے ساتھ بہشت میں داخل ہوگا۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مراد یں تجھے دے گا۔ تیرے پر سلام تو مبارک کیا گیا۔ اور جس قدر لوگ تیرے زمانہ میں ہیں سب پر میں نے تجھے فضیلت دی ۔ کہیں گے کہ یہ تو افترا ہے ہم نے اپنے باپ دادوں سے ایسا نہیں سنا اور تیرا خدا قادر ہے جس کو چاہتا ہے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ اور ہم نے بنی آدم کو بزرگی دی اور بعض کو بعض پر فضیلت بخشی ۔ ان کو کہہ دے کہ خدا کی طرف سے نور تمہارے پاس آیا ہے۔ پس اگر تم مومن ہو تو انکار مت کرو ۔ جو لوگ کافر ہو گئے اور خدا کی راہ کے مزاحم والیان ملک تھے اور وہ اس ملک میں بھی اس قدر دیہات کے مالک اور خود سر والی رہ چکے ہیں جو طول میں پچاس کوس سے زیادہ تھے ۔ پس ان الہامات میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اب ایک نئی شہرت کا سلسلہ پیدا ہو گا جو آبائی مرتبہ اور بزرگی پر غالب آجائے گا یہاں تک کہ اس کا کوئی بھی ذکر نہیں کرے گا ۔ منہ