اَربعین — Page 362
روحانی خزائن جلد۱۷ ۳۶۲ اربعین نمبر ۲ منکر کراہت کریں۔ ہم عنقریب ان کے دلوں میں رعب ڈالیں گے۔ جب خدا کی مدد اور فتح آئے گی اور زمانہ ہماری طرف رجوع کرلے گا تو کہا جائے گا کہ کیا یہ سچ نہ تھا جیسا کہ تم نے سمجھا۔ اور کہتے ہیں کہ یہ صرف بناوٹ ہے۔ ان کو کہہ دے کہ خدا ہے جس نے یہ کاروبار بنایا پھر ان کو چھوڑ دے تا اپنے بازیچہ میں لگے ہیں ۔ ان کو کہہ دے کہ اگر میں نے افترا کیا ہے تو اس کا گناہ میرے پر ہوگا اور افترا کرنے والے سے بڑھ کر کون ظالم ہے۔ اور ہم قادر ہیں کہ تیری موت سے پہلے کچھ ان کو اپنا کرشمہ قدرت دکھا دیں جس کا ہم وعدہ کرتے ہیں یا تجھ کو وفات دیدیں۔ میں تیرے ساتھ ہوں سو تو ہر ایک جگہ میرے ساتھ رہ تم بہترین اُمت ہو جو 10 لوگوں کے فائدہ کے لئے نکالے گئے ۔ اور تم مومنوں کا فخر ہو اور خدا کی رحمت سے نومیدمت ہو۔ اس کی رحمت تجھ سے قریب ہے اس کی مدد تجھ سے قریب ہے۔ اس کی مدد ہر ایک دور کی راہ سے تجھے پہنچے گی۔ دور کی راہ سے مدد کرنے والے آئیں گے خدا اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا۔ وہ لوگ تیری مدد کریں گے جن کے دلوں میں میں الہام ڈالوں گا میں غم سے تجھے نجات دوں گا۔ میں خدا قادر ہوں۔ ہم تجھے ایک کھلی فتح دیں گے جو ولی کو فتح دی جاتی ہے وہ بڑی فتح ہوتی ہے اور ہم نے اس کو خاص اپنا راز دار بنایا۔ سب انسانوں سے زیادہ بہادر ہے اور اگر ایمان ثریا پر ہوتا تو وہیں سے وہ لے آتا۔ خدا اس کے برہان کو روشن کرے گا۔ اے احمد ! رحمت تیرے لبوں پر جاری کی گئی۔ تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ خدا تیرے ذکر کو اونچا کرے گا۔ اور دنیا اور آخرت میں اپنی نعمت تیرے پر پوری کرے گا۔ اے میرے احمد ! تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔ میں نے تیرا درخت اپنے ہاتھ سے لگایا۔ اور ہم نے تیری طرف نظر کی اور کہا کہ اے آگ جو فتنہ کی آگ قوم کی طرف سے ہے اس ابراہیم پر ٹھنڈی اور سلامتی ہو جا یعنی آخر کار یہ تمام آتش فتنہ فرو ہو جائے گی ۔ ( یہ پیشگوئی دونوں طرف سے حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” لگے رہیں “ہونا چاہیے۔(ناشر)