اَربعین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 343 of 615

اَربعین — Page 343

روحانی خزائن جلدے ۳۴۳ اربعین نمبر ا نصیحت: وہ تمام دوست جن کے پاس وقتا فوقتا یہ نمبر پہنچتے جائیں چاہیے کہ وہ ان کو جمع کرتے جائیں اور پھر ترتیب وارا ایک رسالہ کی صورت میں بنالیں اور اس رسالہ کا نام ہوگا 'اربعین لا تمام الحجة على المخالفين۔“ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نحمده ونصلى اربعین نمبر اول آج میں نے اتمام حجت کے لئے یہ ارادہ کیا ہے کہ مخالفین اور منکرین کی دعوت میں چالیس اشتہار شائع کرونی تا قیامت کو میری طرف سے حضرت احدیت میں یہ حجت ہو کہ میں جس امر کے لئے بھیجا گیا تھا اس کو میں نے پورا کیا ۔ سواب میں بکمال ادب و انکسار حضرات علماء مسلمانان و علماء عیسائیان و پنڈتان هندوان و آریان یہ اشتہار بھیجتا ہوں اور اطلاع دیتا ہوں کہ میں اخلاقی و اعتقادی و ایمانی کمزوریوں اور غلطیوں (۲) اس اشتہار کے بعد انشاء اللہ ہر ایک اشتہار پندرہ پندرہ دن کے بعد بشر طیکہ کوئی روک پیش نہ آ جائے نکلا کرے گا جب تک کہ چالیس اشتہار پورے ہو جائیں یا جب تک کہ کوئی مخالف صحیح نیت کے ساتھ بغیر گندی حجت بازی کے جس کی بدبو ہر ایک کو آسکتی ہے میدان میں آکر میری طرح کوئی نشان دکھلا سکے مگر یادر ہے کہ اس مقابلہ میں کسی شخص سے کوئی مباہلہ مقصود نہیں ہے اور نہ کسی مخالف کی ذات کی نسبت کوئی پیشگوئی ہے بلکہ صرف یہ مقابلہ ہو گا کہ کس کے ہاتھ پر خدا تعالی غیب کی باتیں اور خوارق ظاہر کرتا اور دعائیں قبول فرماتا ہے ۔ اور ذاتیات اور مباہلہ اور ملاعنہ یہ دونوں امر مستثنیٰ میں داخل رہیں گے اور ہر ایک ایسی پیشگوئی سے اجتناب ہوگا جو امن عامہ اور اغراض گورنمنٹ کے مخالف ہو یا کسی خاص شخص کی ذلت یا موت پر مشتمل ہو۔ منہ