انوارالاسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 18 of 581

انوارالاسلام — Page 18

روحانی خزائن جلد ۹ ۱۸ انوار الاسلام مسٹر عبد اللہ آتھم کی مصیبتوں اور خوف زدہ ہو کر شہر بشہر پھرنے پر آپ کا دل پگھلتا نہ رہا کیا اس حالت میں مسٹر آتھم صاحب جلتے ہوئے تنور میں رہے یا بہشت میں ۔ کوئی کسی مخالف کو جھوٹا سمجھ کر تو اس قدر رعب اس کی بات کا دل پر غالب نہیں کر سکتا جب تک خدا وہ رعب دل میں نہ ڈالے۔سو خدا تعالیٰ نے اس خوف کو موت کا قائم مقام بنا کر اپنے قدیم قانون کے موافق جسمانی موت کو دوسرے وقت پر ڈال (۱۷) دیا کیونکہ مسٹر عبد اللہ آتھم نے زہرہ گداز خوف کے ساتھ اس شرط کو پورا کیا جو الہام میں درج تھی اور موت سے مانع تھی اور اس جگہ یہ بھی بخوبی یادر ہے کہ ہادیہ میں گرنے کی جو پندرہ ماہ کی میعاد تھی اسی میعاد کے اندر عیسائی فریق کے ہر یک فرد نے ہاویہ میں سے حصہ لیا ہاں مسٹر عبد اللہ آتھم نے اگر چہ ایک ہاویہ تو دیکھ لیا مگر اپنے خیالات کو حق کی عظمت کے نیچے لا کر اور حق کی طرف رجوع دے کر وہ بڑا حصہ ہادیہ کا جو موت سے نہیں لیا اور الہامی شرط اس کے لینے سے مانع آگئی جیسا کہ پندرہ مہینوں کی میعاد الہام میں درج تھی ویسا ہی یہ شرط بھی جو میعاد کو غیر مؤثر کرتی ہے الہام میں ہی داخل تھی۔ بالآخر ہم یہ بھی لکھنا چاہتے ہیں کہ اس وقت جو ہم اس حاشیہ کولکھ رہے تھے۔ امرتسر کے عیسائیوں اور ڈاکٹر کلارک مارٹن کی طرف سے ایک اشتہار پہنچا جومحمد سعید مرتد کی طرف سے شائع کیا گیا ہے۔ اس اشتہار کا دندان شکن جواب ہمارے اس اشتہار میں آگیا ہے لیکن اس وقت ناظرین کو پادری صاحبوں کی ایک بڑی خباثت اور خیانت پر مطلع کرتے ہیں جس کے بغیر یہ لوگ اس اشتہار کو لکھ نہیں سکتے تھے اور وہ خیانت یہ ہے کہ ہاویہ اور موت سے بچنے کے لئے جو شرط ہم نے اپنی الہامی عبارت میں لکھی تھی یعنی یہ کہ بشر طیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے اس شرط کو عمداً انہوں نے خیانت اور تحریف کی راہ سے الہامی عبارت میں سے گرادیا کیونکہ یہ دھڑ کا دل میں شروع ہوا کہ یہ شرط تمام منصوبہ ان کا بر باد کرتی ہے اور خوب جانتے تھے کہ مسٹر عبد اللہ تم نے اپنے افعال کے ساتھ اس شرط کی پناہ لے لی ہے اور افعال کی قید تو صرف ہم نے ظاہر بینوں کے لحاظ سے کی ہے ورنہ جو کچھ باطنی رجوع اور صلاحیت کی طرف قدم اٹھانا پوشیدہ طور پر ظہور میں آیا ہو گا اس حالت کو مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کا جی جانتا ہوگا۔ غرض انہوں نے جو ہماری الہامی شرط کو عمداً اپنے اشتہار سے گرایا تو اس مجرمانہ خیانت کے اختیار کرنے سے صاف طور پر ثابت ہوتا ہے کہ عیسائی گروہ اس بات کا قائل ہے کہ مسٹرعبداللہ تم نے اپنی حالت کو ایک مصیبت زدہ حالت بنانے سے اور اسلامی عظمت کا ایک سخت خوف اپنے دل پر ڈالنے سے اس شرط