انوارالاسلام — Page 17
روحانی خزائن جلد ۹ ۱۷ انوار الاسلام نہیں کیونکہ آئندہ کے لئے الہام میں یہ بشارتیں ہیں و نمزق الاعداء كل ممزق يومئذ يفرح المؤمنون ثلة من الاولين و ثلة من الأخرين يعنى مخالف فاش شکستوں سے پارہ پارہ ہو جائیں گے اور اس دن مومن خوش ہوں گے پہلا گروہ بھی اور پچھلا بھی۔ پس یقینا سمجھو کہ وہ دن آنے والے ہیں کہ وہ سب باتیں پورکی ہوں گی جو الہی الہام میں آچکیں۔ دشمن شرمندہ ہوگا اور مخالف ذلت اٹھائے (۱۲) گا اور ہر ایک پہلو سے فتح ظاہر ہو جائے گی۔ اور یقین سمجھئے کہ ی بھی ایک فتح ہے اور آنے والی فتح کا ایک مقدمہ ہے کیا عیسائی اپنی جہالت کھلنے کی وجہ سے ذلیل نہیں ہوئے ۔ کیا بعض لوگ مباحثہ کے حامیوں اور سرگروہوں میں سے اسی میعاد کے اندرموت کے پنجہ میں گرفتار نہیں ہوئے ۔ کیا بعض اسی میعاد کے اندرسخت بیماریوں سے موت تک نہیں پہنچے۔ کیا ان میں سے مسٹر عبد اللہ آتھم ایسی بلا میں پندرہ ماہ تک گرفتار نہیں رہا جو ہر وقت اس کی جان کھاتی تھی جس کی وجہ سے وہ سخت سراسیمہ اور مسلسل غموں اور اندو ہوں میں غرق رہا اور اپنی خوفناک حالت کا ایک عجیب نقشہ اس نے دنیا پر ظاہر کیا اور اب بھی رعب حق نے اس کو میت کی طرح کر رکھا ہے پس کیا اتنے عجیب واقعات کے ساتھ ابھی پیشین گوئی پوری نہ ہوئی۔ کیا اس قدر خوف اور دہشت کے قبضہ میں کسی کو کر دینا یہ انسان کا کام ہے کیا کسی کو سخت بیمار کرنا اور کسی کو ہلاک کرنا انسانی افعال میں سے ہے۔ کاش ہمارے مخالف خاص کر ڈاکٹر مارٹین کلارک صاحب اس بات کو غور سے سمجھیں اور اپنی تار کو جو ہماری طرف بھیجی واپس لیں اور ذرہ ایک منٹ کیلئے عقلمندی کو کام میں لا کر سوچیں کہ پیشگوئی کے بعد کس فریق پر میعاد کے اندر عام مصیبتیں اور ذلتیں پڑیں۔ کیا وہ انجیل اٹھا کر قسم کھا سکتے ہیں کہ عیسائیوں پر وہ مصیبتیں نہیں پڑیں جن کا پہلے اس سے نام ونشان نہ تھا۔ کیا خدا نے ہزار لعنت کی ذلت ۔ موت ۔ بیماری ۔ خوف ۔ سراسیمگی یہ سب ان پر مسلط کر دیا یا ابھی اس میں کچھ شک ہے۔ کیا وہ لا علاج ذلت جس نے تمام دنیا کو دکھا دیا کہ پادریوں کا قرآن کریم پر حملہ کرنا محض حماقت کی وجہ تھا نہ کسی بصیرت علمی سے ۔ وہ ایسی ذلت نہیں ہے جس سے ہمیشہ کے لئے منہ کالا ر ہے۔ کیا کوئی پادریوں میں سے نور الحق کے جواب پر قادر ہو سکا اور اگر نہیں قادر ہو سکا تو یہ ہزار لعنت کی ذلت کا رسہ کسی کے گلے میں پڑا۔ ہمارے گلے میں یا ڈاکٹر مارٹن صاحب کے گروہ کے گلے میں ۔ ہم کچھ نہیں کہتے آپ ہی فیصلہ کریں کہ یہ ذلت ہے یا نہیں کیا پادری رائٹ صاحب کی بے وقت موت نے جو پیشگوئی کی میعاد کے اندرتھی آپ نے آنسو جاری نہ کئے ۔ کیا