انوارالاسلام — Page xxv
قاطعہ و براہین ساطعہ تحریر فرمائے اور نور القرآن نمبر ۲ میں پادری فتح مسیح سکنہ فتح گڑھ ضلع گورداسپور کے دو خطوط کا جواب تحریر فرمایا۔جن میں اِس کور باطن پادری نے سرورِ کائنات فخر موجودات خاتم النّبیّین امام الطیبین و سیّد المعصومین حضرت محمد مصطفےٰ صلی اﷲ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے اور بے جا اعتراضات کرتے ہوئے نعوذ باﷲ آپؐ پر زنا کی تہمت لگائی تھی۔معیار المذاہب اِس چھوٹے سے رسالہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فطرتی معیار کے لحاظ سے مختلف مذاہب کا مقابلہ کیا ہے۔خصوصاً آریہ مذہب اور عیسائی مذہب اور اسلام کی خدا تعالیٰ کے متعلق تعلیم کا موازنہ کر کے بتایا ہے کہ صحیح اور فطرت کے مطابق عقیدہ وہی ہے جو اسلام نے پیش کیا۔اور اس رنگ میں دوسرے مذاہب پر آپؑ نے اسلام کی تعلیم کی برتری اور فوقیت ثابت کی ہے۔خاکسار ربوہ نومبر ۱۹۶۱ء جلال الدین شمس ژژژ