انجام آتھم — Page 347
روحانی خزائن جلد ۱۱ ۳۴۷ ضمیمه رساله انجام آتھم جو شرارت کی طرف جاتی ہیں نہ طلب حق کی طرف۔ اومیرے مخالف مولو یو ! اگر تم میں شک ہو تو آؤ چند روز میری صحبت میں رہو۔ اگر خدا کے نشان نہ دیکھو تو مجھے پکڑو۔ اور جس طرح چاہو تکذیب سے پیش آؤ۔ میں اتمام حجت کر چکا۔ اب جب تک تم اس حجت کو نہ توڑ لو۔ تمہارے پاس کوئی جواب نہیں۔ خدا کے نشان بارش کی طرح برس رہے ہیں۔ کیا تم میں سے کوئی نہیں جو سچا دل لے کر میرے پاس آوے۔ کیا ایک بھی نہیں ۔ دنیا میں ایک نذیر آیا۔ پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“ وَالسّلام على مَن اتَّبع الهدى ۲۲ جنوری ۱۸۹۷ء ☆☆ ☆