انجام آتھم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 340 of 448

انجام آتھم — Page 340

روحانی خزائن جلد !! ۳۴۰ ضمیمہ رسالہ انجام آتھم من عنده يعصمك الله من عنده وان لم يعصمك الناس۔ واذ يمكر بك الذي كفر ۔ اوقد لي يا هامان لعلى اطلع على اله موسى وانى لاظنه من الكاذبين۔ تبت يدا ابي لهب وتب ما كان له ان يدخل فيها الا خائفا ۔ وما اصابك فمن الله۔ الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولو العزم۔ الا انها فتنة من الله ليُحبَّ حُبًّا جما۔ حُبًّا من الله العزيز الاكرم۔ عطاءً ا غير مجذوذ ۔ شاتان تذبحان۔ وكل من عليها فان۔ ولا تهنوا ولا تحزنوا۔ الم تعلم ان الله على كل شيءٍ قدير ۔ انا فتحنالك فتحًا مُبينًا ليغفر لك الله ما تقدم من ذنبک و ما تأخر ۔ اَلَيس الله بکاف عبده ۔ فبرأه الله مما قالوا وكان عند الله وجيها۔ ترجمہ ۔ یعنی خدا تجھے بچائے گا اگر چہ لوگ نہ بچائیں ۔ میں پھر کہتا ہوں کہ خدا تجھے بچائے گا اگر چہ لوگ نہ بچا ئیں ۔ وہ زمانہ یاد کر کہ جب ایک شخص تجھ سے مکر کرے گا ۔ اور اپنے رفیق ہامان کو کہے گا کہ فتنہ انگیزی کی آگ بھڑ کا ۔ اس جگہ فرعون سے مراد شیخ حسین بطالوی ہے اور ہامان سے مراد نو مسلم سعد اللہ ہے اور پھر فرمایا کہ وہ کہے گا کہ میں اس کے خدا کی حقیقت معلوم کرنا چاہتا ہوں اور میں اس کو جھوٹا سمجھتا ہوں یعنی با خدا ہونے کا دعوی سراسر کذب ہے کوئی تعلق خدا تعالیٰ سے نہیں ۔ اور پھر فرمایا کہ یہ فرعون ہلاک ہو گیا اور دونوں ہاتھ اس کے ہلاک ہو گئے یعنی یہ شخص ذلیل کیا جائے گا ہی اور ہاتھ جو کسب معاش کا ذریعہ ہیں لکھے ہو جائیں گے ۔ حاشیہ محمد حسین بطالوی کی ذلت کا یہ بھی موجب ہے کہ اس نے ایک شیطانی پیشگوئی کی تھی کہ میں اس شخص کو یعنی اس عاجز کو ذلیل کر دوں گا۔ اور لوگوں کو رجوع سے بند کر دوں گا۔ مگر اس کے برعکس ظہور میں آیا۔ اس کی پیشگوئی کے وقت شاید سو کے قریب بھی ہماری جماعت نہیں تھی۔ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے آٹھ ہزار کے قریب ہیں۔ ابھی قریب عرصہ میں الہ آباد میں ایک بھاری جماعت پیدا ہو گئی ہے۔ جن کو ہمارے دلی دوست میرزا خدا بخش صاحب کے قیام الہ آباد سے بہت مدد ملی ہے۔ میرزا صاحب موصوف نے اس قدر اس سلسلہ کو اس طرف پھیلایا ہے کہ گویا تمام مخالفین کی ناک کاٹ کر آئے ہیں۔ اس خوشی کے وقت میں ان کی وہ سٹور روپیہ کی مدد بھی قابل قدر ہے جو انہوں نے نے ایک دفعہ اور نے رو پید اب قادیان میں آکر اس سلسلہ کی تائید کے لئے دیئے ہیں۔ جزاهم الله خير الجزاء منه ۵۶