انجام آتھم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 307 of 448

انجام آتھم — Page 307

۳۰۷ ضمیمه رساله انجام آتھم روحانی خزائن جلد 1 دل سے ان طریقوں میں سے کسی طریق کو قبول کریں یعنی یا تو میعاد دو ماہ میں جو مارچ ۱۸۹۷ء (۲۳) آفتاب ظہور حق سے منکر ہیں۔ مولوی ثناء اللہ صاحب نے جو عبد الحق کے مباہلہ کا ذکر کر کے پھر مجملاً یہ اشارہ کیا ہے کہ آثار نصرت الہی بعد مباہلہ عبدالحق کی طرف تھے۔ یہ ایک عظیم الشان سچائی کا خون کیا ہے اور اس قدر ایک گندہ جھوٹ بولا ہے جس سے ایک مومن کا بدن کانپ جاتا ہے۔ افسوس یہ لوگ مولوی کہلانے کا تو بہت شوق رکھتے ہیں ۔ مگر تقویٰ اور دیانت سے ایسے دور ہیں کہ جیسے مشرق سے مغرب ۔ اگر ان کلمات سے مولوی ثناء اللہ صاحب کا یہ مطلب ہے کہ عیسائیوں نے پیشگوئی کی میعاد کے بعد امرتسر میں بہت شور مچایا تھا۔ اور نا پاک فرقہ نصرانیوں کا طوائف کی طرح کوچوں اور بازاروں میں ناچتے پھرتے تھے۔ اور اس عاجز کو سب پادری اور ان کے ہم سرشت مولوی اور پلید طبع بعض اخباروں والے گالیاں دیتے تھے اور طرح طرح کی بدزبانی کرتے تھے یہ گویا عبدالحق کے مباہلہ کا اثر تھا۔ تو میں مولوی ثناء اللہ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر ایک جوش اور بد زبانی جس کی واقعات صحیحہ پر بنا نہ ہو اور محض اپنی غلط نہمی اور کو تہ اندیشی ہو اہل حق کی عزت کو اس سے کچھ نقصان نہیں پہنچ سکتا ۔ اور نہ کسی مخالف کی اس سے فتح سمجھی جاسکتی ہے بلکہ ایسے لوگوں کی یہ جھوٹی خوشی اخیر پر ان کے لئے ایک لعنت سے بھرا ہوا عذاب ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ جن لوگوں نے ہمارے سید ومولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وطن سے نکالا اور بہت سی بے ادبیوں اور شوخیوں کے ساتھ پیش آئے یا فرعون نے جو کئی مرتبہ حضرت موسیٰ کو اپنے دربار سے دھکے دے کر باہر کر دیا اور ان کا نام کا فر رکھا اور اپنی دانست میں بہت بے عزتی کی ایسا ہی جب حضرت مسیح نے یہودیوں کو ایلیا کے نزول کے بارے میں ان کے خیال کے موافق تسلی بخش جواب نہ دیا تو یہودیوں نے مسیح پر بہت ٹھٹھ مارا اور ان کا نام ملحد رکھا گیا اور اکثر لوگوں نے ان کو مارا اور ان کے منہ پر تھوکا اور کوڑے بھی لگے اور اپنے خیال میں بڑی بے عزتی کی ۔ لیکن در حقیقت یہ سب جھوٹی خوشیاں تھیں اور واقعات صحیحہ پر ان کی بنیاد نہ تھی ۔ اس لئے نہیں کہہ سکتے کہ ان بے ادبیوں سے ان پاک نبیوں کی کوئی واقعی بے عزتی ہوگئی ۔ یا کوئی واقعی فتح ان کے مخالفوں کو میسر آئی۔ مثلا دیکھو کہ اس زمانہ میں نجاست خوار پادری ہمارے سید و مولی فخر المرسلین خاتم النبین سید الاولین والآخرین کی کیسی بے ادبیاں کر رہے ہیں۔ ہزاروں گالیاں نکالتے ہیں۔ جھوٹے بہتان لگاتے ہیں۔ نعوذ باللہ ۔ ڈاکو، راہزن ، زانی اپنی شیطانی سیرت سے نام رکھتے