انجام آتھم — Page 306
روحانی خزائن جلد ۱ ۳۰۶ ضمیمه رساله انجام آنقم (۲۲) یہ طریق فیصلہ ہیں جو میں نے پیش کئے ہیں۔ اور میں ہر ایک کو خدا تعالی کی قسم دیتا ہوں کہ اب بچے پہلے صاف لفظوں میں یہ ظاہر کیا تھا کہ عیسائیوں کا ایک فتنہ برپا ہوگا۔ اور یہودی صفت لوگ ان کے ساتھ ملیں گے اور وہ حق کو چھپانے کے لئے بڑا مکر کریں گے۔ اور بہت ایذا دیں گے آخر صدق ظاہر ہو جائے گا ۔ سو وہی صدق تھا جس کی تائید میں پندرہ برس پہلے یہ پیشگوئی کی گئی ۔ پھر میں کہتا ہوں کہ وہی صدق تھا جس نے آتھم کو پیشگوئی سننے کے بعد ایک مجرم کی طرح لرزاں ہراساں بنا دیا تھا۔ پھر میں کہتا ہوں کہ وہی صدق تھا جس نے آعظم کو تین جھوٹے بہتانوں کے بنانے کے لئے مجبور کیا۔ پھر میں کہتا ہوں کہ وہی صدق تھا جس نے آتھم کو قسم کھانے سے روکا۔ پھر میں کہتا ہوں کہ وہی صدق تھا جس نے آتھم کو اس اینڈا اٹھانے کے بعد نالش کرنے کی جرات سے ڈرا دیا۔ پھر میں کہتا ہوں کہ وہی صدق تھا جس سے آتھم آخری الہاموں کے موافق آخری اشتہار سے سات مہینے کے اندر تمام پادریوں کا منہ کالا کر کے قبر کے گڑھے میں جا پڑا۔ آتھم کی پیشگوئی کو اگر اس پیشگوئی کے ساتھ جو پندرہ برس پہلے براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں لکھی گئی تھی اکٹھا کر کے پڑھا جائے تو یہ ایک ایسا اعجاز نمایاں ہے جس سے بڑے بڑے کافروں کے دل نرم ہو سکتے ہیں۔ اور یہ پیشگوئی آفتاب کی طرح چمکتی ہوئی نظر آتی ہے مگر ان مولویوں کی کن سے تشبیہ دوں وہ اُس بیوقوف اندھے سے مشابہت رکھتے ہیں کہ جو آفتاب کے وجود سے منکر ہو گیا تھا اور بڑے زور سے وعظ کرتا تھا کہ آفتاب کے وجود پر کوئی بھی دلیل نہیں ۔ تب آفتاب نے اس کو کہا کہ اے مادر زاد اندھے میں کونسی دلیل تجھے کو بتلاؤں کہ تا تو میرے وجود کا قائل ہو جائے۔ سو بہتر ہے کہ تو خدا سے دعا کیا کرتا وہ تجھے آنکھیں بخشے پھر جب تو سو جا کھا ہو جائے گا تو با سانی مجھے دیکھ لے گا۔ یہ غضب کی بات ہے کہ جس واقعہ کی خبر خدا نے پندرہ برس پہلے دے دی اور اسی طور پر وہ واقعہ ظہور میں آیا اور اپنی شرط کے موافق پورا ہوا اور پھر دوسرے الہام کے موافق جو اسی زمانہ میں شائع ہو چکا۔ آنقم آخری اشتہار سے سات مہینے کے اندر قبر میں جاپہنچا اور سب مراتب پیشگوئی کے پورے ہو گئے ۔ اور اس جھگڑے کے متعلق جو ہم میں اور عیسائیوں میں نہایت زور سے بر پا ہوا۔ آج سے تیرہ سو برس پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی خبر دی۔ یہ سب کچھ ہوا مگر اب تک بعض بے ایمان اور اندھے مولوی اور خبیث طبع عیسائی اس