انجام آتھم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 285 of 448

انجام آتھم — Page 285

روحانی خزائن جلد ۱۱ ۲۸۵ ضمیمه رساله انجام آتھم تمیمه رساله انجام آتھم إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِيْنَ هُمْ مُحْسِنُوْنَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رسالہ عربی کے ختم ہونے کے بعد ایک صاحب نے مجھ سے یہ سوال کیا ہے کہ آپ کے دعوی کی تائید میں خدا تعالیٰ کی طرف سے کون سے ایسے نشان ظاہر ہوئے ہیں جو ایک طالب حق ان پر غور کرنے سے یہ سمجھ سکے کہ یہ کاروبار انسان کا منصوبہ نہیں بلکہ اس خدا کی طرف سے ہے جو عین وقت پر اسلام کی تائید کے لئے اپنے بندوں کو بھیجتا اور ان کا سچا ہونا اپنے خاص نشانوں کے ذریعہ ثابت کر دیتا ہے۔ سو واضح ہو کہ اگر چہ میں نے اس سوال کا جواب کئی مرتبہ اس سے پہلے بھی اپنی کتابوں میں لکھا ہے لیکن اب پھر ان متفرق باتوں کو حق کے طالبوں کے فائدہ کے لئے ایک ہی جگہ جمع کر کے لکھ دیتا ہوں۔ شاید وہ وقت پہنچ گیا ہو کہ لوگ میری باتوں میں غور کریں۔ پس غور سے سنو کہ عقلمندوں اور سوچنے والوں کے لئے میرے دعولی کے ساتھ اس قدر نشان موجود ہیں کہ اگر وہ انصاف سے کام لیں تو ان کے تسلی پانے کے لئے نہایت کافی وشافی ذخیرہ خوارق موجود ہے ہاں اگر کوئی اس شخص کی طرح جس نے رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کا مینہ کے بارے میں معجزہ استجابت دعا دیکھ کر یعنی کئی برسوں کے امساک باراں کے بعد مینہ برستا ہوا مشاہدہ کر کے پھر کہ دیا تھا کہ یہ کوئی معجزہ نہیں۔ اتفاقا بادل آیا اور مینہ برس گیا۔ انکار سے باز نہ آوے تو ایسے شخص کا علاج ہمارے پاس نہیں۔ ایسے لوگ ہمارے سید و مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمیشہ آسمانی نشان دیکھتے رہے پھر یہ کہتے رہے۔ فَلْيَأْتِنَا بِايَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ ۔ جو شخص بچے دل سے خدا کا نشان دیکھنا چاہتا ہے اس کو چاہئے کہ سب سے پہلے اس نشان پر نظر کرے کہ اس عاجز کا ظاہر ہونا عین اس وقت میں ہے جس وقت کا ذکر ہمارے سید خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان مبارک سے آپ فرمایا ہے یعنی صدی کا سر ۔ پھر آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ صلیب کے غلبہ کے وقت ایک شخص پیدا ہو گا جو صلیب کو توڑے گا ۔ ایسے شخص کا نام آنحضرت نے مسیح ابن مریم رکھا ہے۔ اب سوچو کہ صلیب کا غلبہ تو انتہاء تک پہنچ گیا اور نصاری ٹڈیوں کی طرح دنیا پر محیط ہو گئے اور پادریوں کو اپنے شیطانی اغوا میں وہ کامیابی ہوئی جس کی کوئی نظیر نہیں اور صدی میں سے بھی تیرہ برس گذر گئے تو کیا اب تک صلیب کا توڑنے والا ظاہر نہ ہوا یا نعوذ باللہ پیشگوئی خطا گئی یا علماء مخالفین کی یہ خواہش ہے کہ اور سنو برس تک پادری لوگ اسلام کو پیروں کے نیچے کچلتے رہیں۔ جب تک کہ نئی صدی آوے اور الانبياء: ۶