رسالہ الوصیت — Page 318
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۱۴ رسالہ الوصیت مخالفت کرنا اگر معصیت نہیں تو اور کیا ہے۔ اگر میں نہ آیا ہوتا تو محض اجتہادی غلطی قابل عضو تھی لیکن جب میں خدا کی طرف سے آ گیا اور صریح اور بچے معنے قرآن شریف کے کھل گئے تو پھر بھی غلطی کو نہ چھوڑ نا ایمانداری کا شیوہ نہیں۔ میرے لئے خدا کے نشان آسمان پر بھی ظاہر ہوئے اور زمین پر بھی۔ اور صدی کا بھی قریباً چوتھا حصہ گذر گیا اور ہزار ہا نشان ظہور میں آگئے اور دنیا کی عمر سے ساتواں ہزار شروع ہو گیا تو پھر اب بھی حق کو قبول نہ کرنا یہ کس قسم کی سخت دلی ہے دیکھو میں بلند آواز سے کہتا ہوں کہ خدا کے نشان ابھی ختم نہیں ہوئے اُس پہلے زلزلہ کے نشان کے بعد جو۴ را پریل ۱۹۰۵ء میں ظہور میں آیا جس کی ایک مدت پہلے خبر دی گئی تھی پھر خدا نے مجھے خبر دی کہ بہار کے زمانہ میں ایک اور سخت زلزلہ آنے والا ہے وہ بہار کے دن ہوں گے نہ معلوم کہ وہ ابتدا بہار کا ہوگا جب کہ درختوں میں پتا نکلتا ہے یا درمیان اُس کا یا اخیر کے دن جیسا کہ الفاظ وحی الہی یہ ہیں ۔ پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی ۔ چونکہ پہلا زلزلہ بھی بہار کے ایام میں تھا اس لئے خدا نے خبر دی کہ وہ دوسرا زلزلہ بھی بہار میں ہی آئے گا اور چونکہ آخر جنوری میں بعض درختوں کا پتہ نکلنا شروع ہو جاتا ہے اس لئے اسی مہینہ سے خوف کے دن شروع ہوں گے اور غالباً مئی کے اخیر تک وہ دن رہیں گئے ہیں اور خدا نے فرمایا زَلْزَلَةُ السَّاعَةِ یعنی وہ زلزلہ قیامت کا نمونہ ہوگا ۔ اور پھر فرمایا لک نُرِى ايتٍ وَنَهْدِمُ مَايَعْمُرُونَ یعنی تیرے لئے ہم نشان دکھلائیں گے اور مجھے معلوم نہیں کہ بہار کے دنوں سے مراد یہی بہار کے دن ہیں جو اس جاڑے کے گزرنے کے بعد آنے والے ہیں یا کسی اور وقت پر اس پیشگوئی کا ظہور موقوف ہے جو بہار کا وقت ہوگا بہر حال خدا تعالیٰ کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بہار کے دن ہوں گے خواہ کوئی بہار ہو مگر خدا ایک ایسے شخص کی طرح آئے گا جو رات کو پوشیدہ طور پر آتا ہے یہی خدا نے مجھے فرمایا ہے ۔ منہ ایک خدا کی وحی اس بارے میں یہ بھی ہے۔ " تیرے لئے میرا نام چیکا"۔ منہ