رسالہ الوصیت — Page 305
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۰۱ رساله الوصیت بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ۔ Koo الحَمدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ وَالصَّلوةُ وَالسَّلامُ عَلى رَسُولِهِ مُحَمَّدٍ وَالِهِ وَأَصْحَابِهِ أجْمَعِينَ ۔ اما بعد چونکہ خدائے عز و جل نے متواتر وحی سے مجھے خبر دی ہے کہ میرا زمانہ وفات نزدیک ہے اور اس بارے میں اُس کی وحی اس قدر تواتر سے ہوئی کہ میری ہستی کو بنیاد سے ہلا دیا۔ اور اس زندگی کو میرے پر سرد کر دیا اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اپنے دوستوں اور اُن تمام لوگوں کے لئے جو میرے کلام سے فائدہ اُٹھانا چاہیں چند نصائح لکھوں ۔ سو پہلے میں اُس مقدس وحی سے اطلاع دیتا ہوں جس نے مجھے میری موت کی خبر دے کر میرے لئے یہ تحریک پیدا کی اور وہ یہ ہے جو عربی زبان میں ہوئی اور بعد میں اُردو کی وحی بھی لکھی جائے گی ۔ قَرُبَ اَجَلكَ المُقَدَّرُ وَلَا تُبقِي لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا - قَلَّ مِيْعَادُ رَبِّكَ وَلَا تُبْقِى لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ شَيْئًا - وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَو نَتَوَفَّيَنَّكَ - تَمُوتُ وَ اَنَا رَاضِ مِنْکَ ۔ جَاءَ وَقْتُكَ وَنُبْقِی لَکَ الآيَاتِ بَاهِرَاتٍ - جَاءَ وَقْتُكَ وَنُبَقِىَ لَكَ الْآيَاتِ بَيِّنَاتٍ قَرُبَ مَا تُوعَدُونَ - وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِتْ - إِنَّهُ مَنْ يَتَّقِ اللهَ وَيَصْبِرُ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ (ترجمه) تیری اجل قریب آگئی ہے اور ہم تیرے متعلق ایسی باتوں کا نام ونشان نہیں چھوڑیں گے جن کا ذکر تیری رسوائی کا موجب ہو۔ تیری نسبت خدا کی