اَلْحق مباحثہ لدھیانہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xl of 598

اَلْحق مباحثہ لدھیانہ — Page xl

سائیں گلاب شاہ صاحب کی پیشگوئی اور شاہ نعمت اﷲ ولی رحمۃ اﷲ علیہ کی پیشگوئی درج فرمائی جن سے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دعویٰ کی صداقت ظاہر ہوتی ہے۔موجودہ ایڈیشن ۱۸۹۶ء ؁کے ایڈیشن کے مطابق ہے۔خاکسار جلال الدین شمس ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات مئی یا جون ۱۸۸۹ ؁ء مطابق ۱۳۰۹ء ؁میں ایک عیسائی عبداللہ جیمز نے انجمن حمایت اسلام لاہور کو اسلام کے بارہ میں اپنے تین سوالات بغرض جواب بھیجے۔انجمن نے جواب کی غرض سے یہ سوالات حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔حضرت حکیم مولانا نور الدین صاحبؓ اور مولوی غلام نبی صاحب امرتسری کو بھیجے۔انجمن حمایتِ اسلام لاہور نے ان تینوں کے جوابات کو ’’ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جواب‘‘ کے عنوان سے شائع کر دیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے تحریر فرمودہ جوابات کو بعد میں حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے مکتوبات احمدیہ جلد سوم صفحہ ۳۴ تا ۷۹ میں شائع فرمایا اور ’’تصدیق النبیؐ ‘‘کے نام سے علیحدہ کتاب کی صورت میں بھی شائع کیاگیاتھا۔یہ مضمون قبل ازیں روحانی خزائن میں شامل نہیں تھا۔حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے اب اسے موجودہ ایڈیشن میں شامل کیا جا رہا ہے۔ناشر سید عبد الحی